ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
سچل پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نےاہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پرمعصوم بچےکوقتل کرنے والے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔
ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق 2 نومبرکو سچل تھانے کے علاقےسپرہائیوے سچل موڑبراق پمپ کےقریب گاؤں جانے والے مسافروں کو2 ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تھی۔
مسافروں کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 سالہ حسنین ولد محمد قاسم جاں بحق جبکہ اس کا ماموں علی اکبرزخمی ہوا تھا۔
فائرنگ کےواقعے کے بعد ملزمان موقع پرسے فرارہوگئے تھے۔ سچل پولیس نے جدید اورتکنیکی بنیادوں پرکارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مرکزی ملزم محمد یاسین ولد لعل خان کوگرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم نے مذکورہ واقعے سمیت درجنوں دیگر وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے،جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔