اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا،
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں معصوم شہریوں کو ورغلاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے،
ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکل کر دینے کے بہانے بھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے نوسربازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں، گروپ کے قبضے سے 3 اے ٹی ایم کارڈز 2 پستول اور نقدی برآمد کی گئی۔

شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان انور، جاوید ڈکیتی، فراڈ، گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج انویسٹی گیشن کے حوالے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے ٹی ایم

پڑھیں:

لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔

نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔

گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور جنرل اسپتال میں متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، نفسیاتی اور طبی مدد فراہم کی جائے گی، میں نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی درندگی کی بدترین شکل ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت دلایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
  • گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار