کراچی درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔

درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔

لڑکی کی لاش فلیٹ سے نہیں بلکہ چار منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ملی تھی، جاں بحق ہونے والی زینب کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تھا جو اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہنی مون منانے کراچی آئی تھی۔

متوفیہ کا شوہر جو ایک حساس ادارے کا اہلکار بتایا ہے وہ اپنی اہلیہ کو چند روز قبل اپنی خالہ کے گھر ڈیفنس میں لایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زین کی خالہ کا گھر مزکورہ عمارت کی چوتھی منزل پر ہے جبکہ لڑکی کی لاش چوتھی منزل کی چھت پر زمین پر پڑی ہوئی تھی۔

جاں بحق ہونے والی لڑکی کے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا ، چھت پر ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں لٹک کر لڑکی خودکشی کرتی۔

واقعے کے وقت زینب کا شوہر گھر پر نہیں تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ زین کی خالہ کے تین بیٹے ہیں، پولیس نے زین کی خالہ اور ان کے بیٹوں کا بیان قلمبند کر لیا ہے جبکہ لڑکی کی موت کا تعین پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لڑکی کی

پڑھیں:

کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس ملزم کو تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ایک مقدمہ میں عدالت میں پیشی کے لئے راولپنڈی لائی تھی جہاں پیشی کے بعدواپس لاہورجاتے ہوئے ملزم کابھائی اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی حراست سے لے کرفرار ہوگیا۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا کورواں برس یکم اگست سیالکوٹ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیاتھا ،پولیس نے تین روز اہم ملزم کے فرار کی خبر چھپائے رکھی،پولیس ملازمین کی غفلت ولاپرواہی پر تھانہ چکری راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔یہ کیس لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں چل رہاہے اور وہ اسی مقدمہ میں لاہور جیل میں پابند سلاسل تھا،اینٹی کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں 2022 میں ایک ایف آئی آر نمبر16 بجرم 420،468،471ت پ5/2/47 درج ہوئی جس میں اس کی پیشی تھی اور اڈیالہ جیل گارد پولیس اسے پیشی کے لئے لاہورجیل سے راولپنڈی لائی تھی اور پیشی کے بعد واپس لاہور لے جاتے ہوئے وہ راولپنڈی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے چکری موٹروے کے قریب فرار ہوگیا۔

جن کے اکسانے پر داماد ریپ کرتا ہے، ساس نے مقدمہ درج کرادیا

رپورٹ کے مطابق  تھانہ چکری کوآرآئی جوڈیشل گارداڈیالہ جیل انسپکٹر اصغرنےایف آئی آردرج کرواتے ہوئے بتایاکہ تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج 2022کے مقدمہ کے ملزم محمداقبال سنگھیڑا جوکہ لاہور جیل میں بند تھا ،کی 13نومبر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں تاریخ پیشی تھی جس کولینے کے اے ایس آئی ظفراقبال مع کانسٹیبلزیاسر ،احمد بلال سرکاری پک اپ گاڑی نمبر آرآئی جی 17 جو کو ڈرائیورکانسٹیبل محرم شہزاد چلارہاتھا ،12نومبر کولاہور گئے ،جومذکورہ پولیس اہل کاروں نے ملزم محمداقبال سنگھیڑا کو لاہورجیل سے زیرحراست لاکرمعزز عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی میں پیش کیا ،اور اسی روز ملزم کوواپس بند کرانے کے لئے لاہورروانہ ہوئے۔

راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراست
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد 
  • کراچی، ڈیفنس بدر کمرشل میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا