Daily Pakistan:
2025-11-18@07:28:58 GMT

کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد 

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے پوش علاقے  ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی،  شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا فیصلہ کر لیا

پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پشاور، شادی میں ہوائی فائرنگ پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دو عدد گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 جرم 341.506(2).15AA.3/4AF تھانہ تہکال میں درج کرلیا اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا
  • کراچی، ڈیفنس بدر کمرشل میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اُتار دیا
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • ’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا
  • پشاور، شادی میں ہوائی فائرنگ پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
  • بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • شادی شدہ خاتون سے آن لائن تعلق کا کیس، خاتون بری جبکہ مرد کو جیل کی سزا