’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک تازہ انٹرویو میں ایک بار پھر اپنے شوہر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا نے شادی کے بعد ایک اچھے شوہر کا کردار ادا نہیں کیا۔ سنیتا، جن کی شادی 1987 سے گووندا کے ساتھ ہے، حالیہ انٹرویوز میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کر چکی ہیں، جس سے ان کے رشتے میں دراڑ کی افواہیں مزید پھیل گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے 15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟
سنیتا نے کہا کہ نوجوانی میں غلطیاں ہو سکتی ہیں، لیکن عمر کے ایک حصے میں بار بار وہی غلطیاں کرنا مناسب نہیں۔
ان کے مطابق جب آپ کے پاس خوبصورت بیوی، خاندان اور بچے ہوں تو پھر ایسی غلطیوں کی کیا ضرورت؟
انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بارے میں گووندا کے مبینہ معاشقوں کی خبریں وہ بھی سنتی رہی ہیں، لیکن کبھی انہیں رنگے ہاتھوں نہیں دیکھا۔
سنیتا نے ستاروں کی زندگی کے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ (گووندا) ہیرو ہیں، بیویوں کے مقابلے میں وہ زیادہ وقت ہیروئینز کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ایک اسٹار کی بیوی بننے کے لیے آپ کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے، دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے۔ مجھے یہ بات 38 سال کی شادی کے بعد سمجھ آئی۔
یہ بھی پڑھیے 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے منا رہی ہوں، گووندا کی بیوی کا انکشاف
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گووندا ایک اچھے بیٹے اور بھائی ہیں، لیکن اچھے شوہر نہیں، اور وہ نہیں چاہتیں کہ اگلے جنم میں گووندا ان کے شوہر ہوں۔
رشتے کی قیاس آرائیاں پھر تیزفروری سے گووندا سنیتا کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا نے چند ماہ پہلے علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اسی دوران یہ خبریں بھی آئیں کہ دونوں نے صلح کر لی ہے۔
گنیش چترتھی کے موقع پر دونوں نے ایک ساتھ میڈیا کے سامنے پوز دیا، اور سنیتا نے کہا کہ کوئی طاقت ہمیں الگ نہیں کر سکتی۔
گووندا اور سونیتا کی شادی ابتدا میں خفیہ رکھی گئی تھی۔ ان کی بیٹی ٹینا 1988 میں اور بیٹا یشوردھن 1997 میں پیدا ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ سنیتا آہوجا گووندا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ سنیتا ا ہوجا گووندا سنیتا نے کہا کہ
پڑھیں:
فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ و موجودہ اہلیہ کی لڑائی، بہن نے حقیقت بیان کردی
اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔
حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا جس کے بعد فیروز کی موجودہ اہلیہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
علیزہ سلطان نے کمنٹ میں لکھا ’براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں‘۔
مذکورہ کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ ’پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر بری طرح متاثر کر چکی ہو، ہماری فیملی کو ستانا بند کرو اور اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کر دو‘۔
انہوں نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تمہیں اس طرح کے کمنٹ کرنے، فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا۔ فیروز کو اپنے ذاتی مسائل بیان کرنا بند کرو اور انہیں اپنے تک محدود رکھو اور بہتر ہے کہ شادی کرلو، ورنہ میں بھی عوامی سطح پر تمہاری حقیقت بیان کر دوں گی‘۔
بات یہیں تک نہیں رکی بلکہ مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں فیروز خان کی بہن بھی میدان میں آ گئیں اور بتایا کہ بچوں کے اخراجات کبھی نہیں روکے گئے، 2 لاکھ روپے ماہانہ بھیجے جاتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by FK updates (@fk_updates)
بات بڑھنے پر مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تاہم اس سے قبل ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔