2025-11-16@12:26:13 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«گا اور گاڑی»:

    پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کے جہیز سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ایک حالیہ بیان میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو مہنگا سونا دینے کے بجائے ان کی تعلیم پر توجہ دیں اور اگر مالی وسائل اجازت دیں تو انہیں جہیز میں گاڑی دیں تاکہ وہ عملی زندگی میں خودمختار ہو سکیں۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگے زیورات کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ صرف دکھاوے کے لیے ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ بےکار ہو جاتے ہیں جبکہ حالات کی وجہ سے انہیں پہننا بھی مناسب نہیں ہوتا۔ انہوں نے والدین کو مشورہ...
    پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل عبور ہونے جارہا ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ملک کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ ایس یو وی ڈیپل S05 متعارف کرا رہا ہے، جو ایک بار چارجنگ اور ایندھن کی مدد سے 1000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چنگان پاکستان نے الیکٹرک گاڑیاں دیپال ایل 07 اور ایس 07 لانچ کر دیں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانیال ملک کے مطابق ڈیپل S05 کا آغاز پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف صارفین کے ذہنوں میں موجود رینج اینگزائٹی کو ختم کرے گا...
    لاہور: حبیب آباد اور رینالہ خورد کے درمیان گزشتہ روز دو مالی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں پچھلی ٹرین کے ڈرائیور، اگلی ٹرین کے گارڈ اور اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد نے پوری ٹرین پہنچنے کو یقینی بنائے بغیر پیچھے سے آنے والی مال گاڑی کے لیے کلیئرنس سگنل دیا۔ پہلی ٹرین کا گارڈ مطلوبہ سیفٹی اقدامات لینے اور اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دینے میں ناکام رہا۔ ٹرین ڈرائیور نے کاشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا، لائن پر اگلی مال گاڑی کے لوڈ کو نہ دیکھ سکا اور اوور اسپیڈ کے باعث کنٹرول نہ...
    لاہور: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک شہری کو گاڑی میں ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور گانا "جھانجراں دے پاواں چھنکار" اونچی آواز میں سننا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے شہری کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی رحمت کے بیان پر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم گاڑی میں گانا انتہائی بلند آواز میں چلا رہا تھا، جو ساؤنڈ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ جب پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک...
    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی بڑے حادثے کا باعث بن گئی۔ گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے فٹ پاتھ عبور کرتی ہوئی بائیک شیلٹر اور ٹرمینل کے شیشے توڑتی ہوئی آگے بڑھی، پھر پل کے کنارے سے چھلانگ لگا کر سمندر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں شیشے اور لوہے کے ٹکڑے چاروں طرف بکھر گئے جبکہ گاڑی چند ہی لمحوں میں پانی میں ڈوب گئی۔ حادثے کے فوراً بعد قریبی شہریوں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے لائف رنگ پھینک کر خاتون کو پانی سے نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی۔ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے، مراد علی شاہمراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ...
     محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے نظام کو جدید طرز پر لاتے ہوئے اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز کی صورت میں محفوظ ہو گا اور ایسے میں کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ڈیجیٹل کارڈ اسلام آباد کے تمام ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلا اور ان کے ساتھی ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے...
    ایک ہسپانوی شخص نے گاڑی روکنے پر طیش میں آکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اپنی پالتو شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں اور اطمینان سے فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: برسوں ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ یہ انوکھا واقعہ اسپین کے ایک چھوٹے سے قصبے سرویرا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک وین کو اس لیے روکا کہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھا۔ وہ شخص گاڑی غیر متوازن انداز میں بھی چلا رہا تھا۔ تاہم جیسے ہی گاڑی رکی وہ 70 سالہ مکھی بان غصے سے لال پیلا ہوگیا اور دونوں اہلکاروں سے یہاں تک کہا کہ مجھے گاڑی روکنے کی بجائے تم دونوں کو کچل دینا چاہیے تھا۔پولیس اہلکاروں کو...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چانگان پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان گاڑی ’السِوِن‘ کے تمام ماڈلز پر ایک خصوصی آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی مجموعی بچت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 30 جون 2025 تک محدود ہے یا جب تک اسٹاک دستیاب ہے۔ چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بچت 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری رعایت جو گاڑی کی قیمت پر دی جا رہی ہے اور سوا لاکھ روپے مالیت کی مفت پیریاڈک مینٹیننس سروس، جو 2 سال تک جاری رہے گی۔ یہ آفر چانگان السوِن کے تمام ویریئنٹس، بشمول 1.3L اور 1.5L آٹومیٹک ماڈلز پر دستیاب ہے۔ نئی رعایتی...
    وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا اور اپنی تقریر میں بتایاکہ نئے بجٹ میں نان فائلرز کے رقوم نکلوانے پر ٹیکس شرح مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور نئے بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز کا فرق ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صرف ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والوں کو مالی لین دین کی اجازت ہو گی، نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، نان...
    نان فائلر گاڑی، جائیداد نہیں خرید سکیں گے،بینک اکاؤنٹ نہیں کھلے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ نان فائلر گاڑی، جائیداد نہیں خرید سکیں گے، بینک اکاؤنٹ نہیں کھلے گا۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتےہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے ایک نیا کلاسفیکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فائلر اور نان فائلر کے فرق کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے اور اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کر سکیں گے جن میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیدار کی خریداری، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض...
    ---اسکرین گریب کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔ اداکار منیب بٹ کا اونٹ بھاگ گیاگزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی...
     کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی میں بااثر کار سوارشخص نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا اچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد بااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار...
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر...
    کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عید الفطرقریب آتے ہی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
    گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم  افراد  نے فائرنگ کی ہے اور  فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع  پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا،  فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ایک گارڈ جاں بحق اور 3زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں...
     محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد  کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کے دفترکو عارضی طورپرسیل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی کمپنی 30 روز میں شوکازنوٹس کا تحریری جواب دینے کی پابند ہے اورغیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔مزید برآں سکیورٹی کمپنی کےچیف ایگزیکٹوکو17 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سرعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
    لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
    لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔  پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔  ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا  کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔  پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
    پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ میں تیار کی گئی الیکٹرک گاڑی ’ٹوگ‘ کا ایک ماڈل تحفہ دیا ہے۔ تین ایشیائی ممالک کے دورے پر نکلے ترک صدر اردوان نے پاکستان کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں ٹی10 ایکس  ماڈل کی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ’ٹوگ‘ وزیر اعظم شہباز شریف کو تحفے میں دی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر  زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سربراہان نے سبز رنگ کی گاڑی کے سامنے تصویر کھنچوانے سے پہلے بات چیت کرنے کے لیے وقت نکالا، کار کا منفرد رنگ ترکی کے بحیرہ اسود کے...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے  صدر  زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا۔ترک صدر  نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر  زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ترک صدر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے رہے۔صدر  زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر  کا الیکٹرک گاڑی کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے تفتان کے قریب سینئر صحافی جاوید لانگا اور ان کی ٹیم پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گن پوائنٹ پر صحافی سے چھینے گئے کیمرے نقدی ، گاڑی اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے فوری اقدمات کئے جائیں۔جاوید لانگا کو گزشتہ شب تفتان کے قریب نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پرروک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور صبح 6بجے تک انہیں اپنے حراست میں رکھا اور بعد میں ٹی وی کیمرے نقدی اور گاڑی چھین کرانہیں چھوڑ دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اس بہیمانہ عمل کو صحافیوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا...
۱