وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور غیر قانونی مظاہرے ختم کئے جا سکیں۔(جاری ہے)
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اقدام سے سڑکوں پر قانون کی حکمرانی کے قیام اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے ایک اہم قدم ہوگا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میںصوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈبل کیبن گاڑی کے گارڈز نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتھا۔۔ گاڑی کی ٹکر کے بعد پرائیویٹ گارڈ نے شہری پر سیدھا فائرنگ کر دی تھی۔ پرائیویٹ گارڈ شہری کو پکڑ کر مارتے رہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو سکیورٹی گارڈ گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بیجنگ انڈر پاس میں ڈالے پر سوار گارڈز نے شہری پر سیدھی گولیاں چلائیں۔گارڈز نے پہلے کار سوار پر فائرنگ کی اور تشدد بھی کرتے رہے جبکہ متاثرہ شہری نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نمبر 17 موقع پر پہنچی۔ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ملزمان کی گاڑی سے 3 رائفلیں، گولیوں سے بھرے میگزین برآمد ہوئے۔ ملزمان نے گاڑی پر پولیس فلیشر لگا رکھی ہے۔ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ ویگو ڈالے سے اونیکس سیکیورٹی کمپنی کی جیکٹس بھی ملی تھیں۔بعدازاں لاہور میں بیجنگ انڈرپاس پر شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیاتھا۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ گارڈ فراہم کرنیوالی نجی سیکیورٹی کمپنی کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ان انکشافات کے مطابق ملزمان تاجروں کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے، ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے بھی پہنچاتے تھے، لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔