2025-05-06@19:32:58 GMT
تلاش کی گنتی: 15919
«علیم خان»:
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، بھارتی حکمران خواب دیکھ رہے ہیں ان کےخواب، خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر پاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضےکی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے، اس کے لیے ہم مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان...
—فائل فوٹوز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ہم شہباز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے لیڈر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کا مؤقف کل قومی اسمبلی میں سب دیکھیں گے، اگر اے پی سی ہوتی ہے تو اس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شامل کرنا ہو گا، بانیٔ کے بغیر کوئی اے پی سی نہیں ہو پائے گی۔اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے فروخت کے جانے والے تمام پرانے پاور پلانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہونے والے پی اے سی اجلاس میں سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے شرکاء کو بریفنگ دی۔سیکریٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت ضرورت سے زیادہ ہے، لوڈ شیڈنگ لائن لاسز والے علاقوں میں ہو رہی ہے۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اوور کیپسٹی ہے۔ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ مظفر گڑھ کے 5 پاور ہاؤس فروخت کیے جائیں گے، پرانی ٹیکنالوجی کے حامل پاور پلانٹس کی نجکاری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گدو اور...
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔ علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے کپڑے پھاڑے اور ڈنڈے مارے۔ عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھنا جرم ہے کیا؟ یہ پولیس گردی اور غنڈا گردی کی انتہا ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، آج اڈیالہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا...
دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں سے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کی بنیاد رکھی گئی۔ دوسری جنگِ عظیم میں روسی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنگِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام...
عمران خان نے رہنماوں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے دو بہنوں کی ملاقات کرادی گی، عظمی خان اور نورین خان نے 45 منٹ تک جیل میں بانی سے ملاقات کی، علیمہ خان کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان نے مائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماں کو جانے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمی خان اور نورین خان نے علیمہ خان کو ملاقات کی تفصیلات فراہم کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا...
وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین غیر قانونی انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے دو بہنوں کی ملاقات کرادی گی، عظمی خان اور نورین خان نے 45 منٹ تک جیل میں بانی سے ملاقات کی، علیمہ خان کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان نے مائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کو جانے سے روک دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان اور نورین خان نے علیمہ خان کو ملاقات کی تفصیلات فراہم کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ آج مائنس علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی کی ملاقات کرادی گئی ہے، میری بہنوں نے بانی کو احتجاجاً بتایا...
سپیکر پنجاب اسمبلی نے آج اجلاس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے 13 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں 13 مئی کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے آج اجلاس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ملک محمد احمد خان نے 13 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے 13 مئی کو ہونے والے اجلاس کی منسوخی کا حکم جاری کر دیا، اس حوالے سے بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تشدد کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں پولیس کے مبینہ تشد کے خلاف پارٹی رہنماوں نے پارلیمنٹ ہاوس مین گیٹ کے باہر دھرنا دیدیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس مین گیٹ کے باہر دیے گئے دھرنے میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ، احمد چھٹہ اور شاندانہ گلزار بھی دھرنے میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے وقفے وقفے سے نعرے بازی کی...
پاکستان 3 ٹریلین ڈالر کی عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اس کے لیے بنائی گئی پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) نے قیام سے اب تک اہم کامیابیاں سمیٹیں۔ پی سی سی نے جامع اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے مختصر وقت میں عالمی کرپٹو انڈسٹری میں سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو اس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور چند روز میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج ‘بائنانس’ کے بانی چانگ پین ژاؤ کو بطور اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا گیا، جو کسی ترقی پذیر ملک کے لیے غیرمعمولی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی کرپٹو...
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ...
لاہور: پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF) کی صدر آمنہ حسن شیخ نے بھارت کی جانب سے حالیہ جھوٹے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ اس قرارداد میں آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹ کا ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس طرح کے واقعات اب محض اتفاق نہیں رہے بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کے ذریعے بھارت نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ...
ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوگی لیکن پولیس والے ملاقات نہیں ہونے دے رہے ہیں لہذا پولیس کے رویے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور ہم وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے عمر ایوب نے کہا کہ پولیس نے مجھ سمیت تمام ارکین...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی ۔2025 ) عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل پیش کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی بہنوں کی ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جب تک میں خود باہر آ کر نہیں دیکھتا، مائنز اینڈ منرلز بل اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا۔ بانی تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ علی امین ملاقات کیلئے کیوں نہیں آ رہے؟ انہوں نے سختی سے منع کر دیا ہے میرے سے ملے بغیر کوئی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرے گا۔(جاری ہے) علیمہ خان...
عمر ایوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ کی رولنگ اور ایوان میں دی گئی ذاتی یقین دہانی کے باوجود میری تقریر کو سینسر کیا گیا اور قومی اسمبلی کے میڈیا اور فوٹوگرافی ونگ کی جانب سے پارلیمانی کارروائی اور بحث کے تسلسل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایوان میں اپنی تقریر کو سینسر کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں بھی قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے اس وقت ملتوی کر دیا گیا تھا جب اپوزیشن...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں نازی ازم کے خلاف روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی عوام کی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کے لیے روس کے پختہ عزم کی مظہر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران موجودہ پاکستان کے علاقوں سے بھی بہت سے افراد نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے اپنے 2011 کے دورۂ روس کو یادگار قرار دیا اور پاک-روس دوستی کے...
الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ شائع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے انتقال کرگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔امپائر انعام اللّٰہ خان کے مطابق علیم خان میچ کے دوران بولنگ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف...
بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ میچ کے دوران بولر ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال کرگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ (2 روزہ ٹورنامنٹ) کے ایک میچ کے دوران 24 سالہ فاسٹ بولر علیم خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے المناک طور پر انتقال کر گئے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کرکٹر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بنوں کے رہائشی علیم خان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ میچ امپائر انعام اللہ خان کے مطابق علیم میچ کے دوران...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری 2 بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی تاہم مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے عمران خان کو تاکید کی ہے کہ آئندہ لسٹ میں جس وکیل کا نام نہ ہو آپ ان سے ملاقات نہ کریں کیوں کہ وہ لوگ باہر آکر باتوں کو توڑ مروڑ کر پھیلاتے ہیں، عمران خان کو بتایا گیا کہ وی لاگرز کی تعریف آپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...
کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس کی ناکامی کو قبول کیا ہے اور ایسی صورتحال میں اسے 26 لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے تین دن پہلے ایک انٹیلی جنس رپورٹ ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ رانچی میں کانگریس کی "آئین بچاؤ ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے یہ بھی پوچھا کہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی کیوں نہیں...
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اَپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) جرمن پارلیمان میں چانسلر کے انتخاب کے لیے دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں فریڈرش میرس کو منتخب کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فریڈرش میرس کو چھ سو تیس نشستوں والی جرمن پارلیمان میں 325 ووٹ ملے۔ یوں میرس پہلی ووٹنگ کے مقابلے میں دوسرے راؤنڈ میں مزید پندرہ اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جرمنی میں تیئیس فروری کو ہوئے پارلیمانی الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا سیاسی اتحاد سب سے بڑی پارلیمانی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ اس الیکشن کے بعد نو منتخب ایوان میں...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی...
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنیکی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ امن کے دشمنوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ نام نہاد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بھارتی ایما پر کیا گیا۔ ایک منظم ریاست مخالف حملہ ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا اور عوام کے حوصلے پست کرنا ہے۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے ایسی تمام سازشوں کو...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے۔عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے بیان پر جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے اور بھارت کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ پاکستان تقسیم ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں جا رہا ہے، گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا لیکن بھارت کی مہم جوئی کا وہ جواب دیا جائےگا کہ...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے لیے نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس امین الدین گیارہ رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افگان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے...

وزیراعلیٰ کی ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری،ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری د ی۔1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ...

ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا
ملک بھر کی تاجر قیادت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق قرار دیکر مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر کے تاجر قائدین نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کی توہین اور جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے ہر تاجر کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے اور معیشت دشمن اقدامات کو لاگو ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دیتے ہوئے محب وطن کاروباری حضرات کے اکاونٹس سے پیسے نکلوانے اور اکاونٹس...
پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سب سےآخر میں ووٹ کاسٹ کیا،الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی111 ووٹ حاصل کئے جبکہ دو ووٹ مسترد ہوئے، ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے، سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید...
غزہ میڈیا آفس کے مطابق ہسپتالوں کے پاس صرف 48 گھنٹے کی سہولیات باقی ہیں اور ہزاروں مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 52,567 فلسطینی شہید اور 118,610 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے تلے ہزاروں افراد کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے ایک ہی دن میں یمن، لبنان، شام اور غزہ پر فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ایک نئی زمینی کارروائی کے اشارے بھی دے دیئے ہیں، جس کے تحت 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں...
اہل ایمان کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس کے لیے دنیا بھر میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بات کی جائے اگر پاکستان کی تو ملک کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں بکرے، دنبے، بیل اور اونٹوں کو مویشی منڈیوں میں لایا جارہا ہے۔ عید قربان میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ لایا جارہا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق کوئٹہ میں غیر سرکاری طور پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں سبی کے علاقے بھاگ ناڑی اور سندھ سے بیل، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے دیسی...
فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، تاہم وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور پھر غیر حاضر رہے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے...
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اجلاس میں پیش ہو گئے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے اشتہار 164آسامیوں کا دیا، 332بھرتیاں کی گئیں،بھرتی کیے گئے...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس سمیت متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں اب تک کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراہوں، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کو مقررہ وقت کے اندر...
ٹیلی ویژن کو تاریخی طور پر سینیما کا ایک غریب ہمزاد سمجھا جاتا تھا، جب بڑی بجٹ والی فلموں کی شان و شوکت سے اس کا موازنہ کیا جاتا تھا۔ ہندوستان اور مغرب دونوں میں سب سے مقبول ٹی وی شو بھی اس تصور سے بچ نہ پائے۔ تاہم، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے اُبھرنے کے ساتھ، اس منظر نامے میں تبدیلی آئی، جنہوں نے بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی شو کی تخلیق کی۔آج ہم ایسے ہی دنیا کے سب سے مہنگے او ٹی ٹی شو کی بات کریں گے، جس نے عالمی سطح پر بنائی جانے والی سب سے شاندار فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دی لارڈ آف دی رنگز:...

سردار ایاز صادق کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018 کو ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت اور جمہوری نمائندگان کی جرات کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018 کو ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک منتخب نمائندے پر حملہ تھا، بلکہ جمہوری اقدار اور عوامی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔اپنے بیان میں اسپیکر نے کہا کہ چوہدری احسن اقبال نے جس جرات، حوصلے اور استقامت کے ساتھ اس جان لیوا حملے کا سامنا کیا، وہ ہمارے جمہوری نظام اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کی زندہ مثال ہے۔ ان کا حوصلہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی کی علامت ہے۔سردار ایاز...
جنگ فوٹو پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں۔سید جماعت علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو متعلقہ فورمز پر بھارت کو چیلنج کرنا چاہیے، اگر حالات یہی رہے تو بھارت یکم جولائی سے 10 اکتوبر تک پاکستان کو سیلاب کی صورتِ حال سے بھی آگاہ نہیں کرے گا۔ سید جماعت علی شاہ نے ٹورانٹو میں ’جنگ/ جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی غیرقانونی اور غیر انسانی ہے، پاکستان اور بھارت نے...
بیجنگ :چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، یکم سے 5 مئی تک (یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران) پورے چین میں لوگوں کی آمدورفت کی تعداد 1.46594ارب ٹرپس رہی ، جس کی روزانہ اوسط 293.19 ملین رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10.896 ملین چینی اور غیر ملکی افراد کی آمد و رفت ہوئی، جس کی روزانہ اوسط 2.179 ملین ہے، جو گزشتہ سال کے یوم مئی کی تعطیلات کے مقابلے میں 28.7 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 1.115 ملین غیر ملکی افراد کی...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز...
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب قرار پائے ہیں۔ وقار مہدی کو 111 ووٹ ملے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت کو 36 ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا تھا۔ پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل: کس جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں؟ اس نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔ علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو "پرچی" کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/DJRM1V1tZFW/ ان کا کہنا تھا کہ جو افراد بند دروازوں کے...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سیاسی حریف کانگریس کے ریاست اترپردیش کے صدر اجے رائے کی جانب سے رفال طیارے کے ماڈل پر لیموں اور مرچیں لٹکانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے.(جاری ہے) یادرہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے رفال طیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی تھی تاہم پاک فضائیہ کی فوری کاروائی کے بعد بھارتی طیارے علاقے سے بھاگ نکلے کانگریس پارٹی کے سنیئر راہنما اجے رائے بی جے پی حکومت کے رد عمل پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے کی ایک...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر آواز بلند کی، ایوان بھارت کی جارحیت، فالس فلیگ آپریشن اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک زبان دکھائی دیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشتگردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے...
اسلام ٹائمز: وہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے ہم عصر تھے۔ شہید (رح) کی خدمات کا اکثر ذکر کرتے تھے اور انکی کمی کا شدت سے اظہار کرتے تھے۔ 1986ء تا حال آپ اکثر جلوسوں، جلسوں اور اجتماعات کا حصہ رہے۔ وہ اپنی ذآمہ داری سمجھتے تھے اور ادا کرتے تھے۔ اسٌی کی دہائی کے اخبارات میں آپکی تصاویر نظر آتی تھیں۔ آپکے صحافیوں سے اچھے روابط تھے، جنکا استعمال بھی بروقت کرتے تھے۔ دل چاہتا ہے کہ میں انکی باتیں لکھتا رہوں، مگر کب تک۔ اچھے لوگوں کی اچھی باتیں تو زندگی کا سرمایہ ہوتی ہیں۔ بقول سید ثاقب اکبر مرحوم "کچھ باتیں بتانے کی نہیں ہوتیں اور کچھ باتیں سب کو بتانے کی نہیں ہوتیں۔" تحریر: سید...
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) جرمنی میں تیئیس فروری کو ہوئے پارلیمانی الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا سیاسی اتحاد سب سے بڑی پارلیمانی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ اس الیکشن کے بعد نو منتخب ایوان میں تیسری سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے ساتھ مخلوط حکومتی مذاکرات کی کامیابی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس آسانی سے نئے جرمن چانسلر منتخب کر لیے جائیں گے۔ تاہم 69 سالہ میرس منگل چھ مئی کو چانسلر بننے کے لیے پارلیمان سے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں...
پاکستان شوبز کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ اداکارہ کے مطابق یہ فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی اولاد نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اور سکون سے ہوئی۔ https://www.instagram.com/reel/DJSCnYcCD9o/ یاد رہے کہ ثانیہ سعید کی شادی معروف ہدایتکار شاہد شفاعت...
— فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم سمیت سینئر وزراء کی عدم موجودگی کا معاملہ اٹھا دیا۔عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت وزراء کی 22 سیٹیں خالی ہیں یہ حکومت کی سنجیدگی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی پی کی قیادت موجود ہے، اپوزیشن موجود ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ایوان سے غائب ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی رویے سے لگتا ہے کہ حکومت سرنڈر کرچکی ہے اور مسلم لیگ (ن) بھاگنا چاہ رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کی۔ یہ درخواست سابق سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانو غزنوی، سابق آئی جی عامر ذوالفقار سمیت دیگر سینئر افسران نے دائر کی، جن کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کروایا، تاہم...

سپیکر قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018ء کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت (تفصیلی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال پر 6 مئی 2018ء کو ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ نہ صرف ایک منتخب نمائندے پر حملہ تھا، بلکہ جمہوری اقدار اور عوامی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ چوہدری احسن اقبال نے جس جرات، حوصلے اور استقامت کے ساتھ اس جان لیوا حملے کا سامنا کیا، وہ ہمارے جمہوری نظام اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کی زندہ مثال ہے، ان کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل سامنے آیا اور تمام پارلیمانی جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جہاں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایے ہیں لیکن بار بار جنگ کی بات مناسب نہیں بھارت نے اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو مودی حکومت نے پہلی بار چیلنج کیا جو عالمی سطح پر لے جایا جائے گا بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مودی کا انڈیا مسلمانوں اور اقلیتوں کے قتل عام پر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کے اب تک بیشتر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی...
اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بندہ کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری...
— فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کروانا چاہتے ہیں، جب ہماری آواز پسند نہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی تھی، ڈی جی سے تقریر کی کاپی مانگی تو انہوں نے کہا کہ اختیار نہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے بارے میں مثبت اور یکجہتی کی بات کی، ہم باہر اپنی اسمبلی لگا لیتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو بلا کر بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی کیوں شریک نہ ہوئی؟ بیرسٹرگوہر سے سوال بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دوٹوک موقف ہے ہم متحد...
ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ...
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ Post Views: 1
ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ...
مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کاسرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر ،محمد طارق حسن پارٹی سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...

سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کرتا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ پیلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی الزامات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور پاکستان کو اپنی داخلی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی کا راستہ۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم کے دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، کے پی میں اسکولوں سے باہر بچے و بچیوں کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔پشاور میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسکولز سے باہر ہیں جن میں 3 لاکھ 19 ہزار بچیاں شامل ہیں، آبادی کے تناسب سے کولئی پالس کوہستان میں سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکول سے باہر ہیں۔اسی طرح لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اس سے متعلق وزیرِ تعلیم فیصل...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔ بیرسٹر گوہر کا...
قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ ملزمان میں حلیم عادل...
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کسی مقدمے میں محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پر رہائشی ایڈریس میں تضادات پر پرائمری اسکول ٹیچر کے تقرر سے انخراف کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی ریگولر بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر چارسدہ بنام سونیا بیگم کیس میں اصول طے کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی، خیبرپختوا قانون کے تحت رہائشی ثبوت ڈومیسائل سے ثابت ہوتا ہے، آئی ڈی کارڈ سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل...
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مد مقابل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کا عملہ ایوان میں موجود ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کے درمیاں مقابلہ ہے، پیپلز پارٹی کے پاس 116 ارکان کی برتری ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 36 ووٹ ہیں۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، نشست پیپلز...
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بارش کے دوران مضافات میں آندھی بھی چل سکتی ہے، آج شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آج دن کے نصف پہرکے درمیان شمال مشرقی(تھرپارکر)کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام کے وقت شہر میں سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے جامشورو،ٹھٹھ،بدین اور سجاول...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے نظرثانی اختیارات کے دائرہ کار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے کے مطابق نظرثانی صرف آرٹیکل 188 اور متعلقہ رولز کے تحت ہو سکتی ہے۔ نظرثانی کے لیے لازمی ہے کہ فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی کی جائے، محض کسی ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جو نکتہ پہلے مسترد ہو چکا ہو اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ یہ دلیل بھی ناقابل قبول ہے کہ فیصلے میں دوسرا نکتہ نظر بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار وسائل اور متوقع فائدوں پر تفصیل سے بات کی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت 1100 ای ٹیکسیز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اور اس میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ میں...
وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
شاہدسپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مکمل طور پر ریلیف نہ دیا جا سکا,بجلی کے بلوں میں صارفین کو 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا. ذرائع کے مطابق ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا فیصلہ کوارٹر ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے،نیپرا کی جانب سے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد باقی ریلیف دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم نے صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا اعلان کیا تھا،فیول پرائس اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں پر سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احسن اقبال سمیت دہشت گردی کا براہ راست نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے کہا کہ6مئی 2018کو سینئر پارلیمنٹیرین احسن اقبال پر دہشت گرد حملہ کیا گیا اور انہیں براہ راست مارنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ بھی کئی ممبران نشانہ بنے، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک سب کو محفوظ رکھے۔