شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز

دبئی(آئی پی ایس) ابوظبی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کے لیے رائل چیمپس نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دو بڑے نام شکیب الحسن اور جیسن روئے کی شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ٹیم 19 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹا رائیڈرز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں میدان میں اترے گی۔

بنگلہ دیش کے نامور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رائل چیمپس کے ساتھ کھیلنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔انہوں نے کہا، “ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ یہ فارمیٹ زبردست رفتار اور فٹنس کا تقاضا کرتا ہے، اور ہماری ٹیم بھرپور جذبے اور مہارت کے ساتھ فتح کے لیے تیار ہے۔

”شکیب کا کہنا تھا کہ وہ نئی لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے اور پہلے ہی میچ سے ٹیم کی کامیابی کے لیے پُر عزم ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر اور رائل چیمپس کے آئی کون پلیئر جیسن روئے نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا، “رائل چیمپس کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے۔ ٹی10 انتہائی تیز رفتار کرکٹ ہے اور میں میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہوں۔ ہماری ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا بہترین امتزاج ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور اس سیزن کا مقصد صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مضبوط شناخت اور ورثہ قائم کرنا ہے۔ہیڈ کوچ سر کورٹنی والش نے دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ریسلر سنگرام سنگھ نے تاریخ رقم کر دی، لیولز فائٹ لیگ میں شاندار کامیابی بھارتی ریسلر سنگرام سنگھ نے تاریخ رقم کر دی، لیولز فائٹ لیگ میں شاندار کامیابی مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رائل چیمپس کا حصہ ابوظبی ٹی10 لیگ شکیب الحسن لیگ میں کے لیے

پڑھیں:

خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ

ایک بیان میں سینئر متحدہ رہنما نے زور دیا کہ جعلی یا غیرتصدیق شدہ ڈومیسائل پر کسی بھی قسم کی تقرری یا سفارش سے مکمل طور پر گریز کیا جائے تاکہ کسی اہل امیدوار کا حق ضائع نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و قومی اسمبلی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی (پرمننٹ ریزیڈنس سرٹیفکیٹ) کے اجرا و استعمال کے بڑھتے ہوئے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کو ایک اہم مراسلہ ارسال کیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے اپنے مراسلے میں نشاندہی کی کہ جعلی ڈومیسائل کے باعث سندھ میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے (PLD 2021 Sindh 451) میں واضح طور پر قرار دیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو دھوکہ دہی یا غلط بیانی سے حاصل کردہ ڈومیسائل پر کسی قسم کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ بھرتیوں سے قبل ڈومیسائل کی لازمی تصدیق کی جائے تاکہ شفافیت اور میرٹ کے تقاضے پورے ہوں۔ 

خواجہ اظہار الحسن کے مطابق، سندھ پبلک سروس کمیشن (بھرتی و نظم و نسق) ضوابط 2023ء میں بھی واضح طور پر یہ شرط موجود ہے کہ بھرتی سے قبل امیدوار کے ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے کرائی جائے۔ انہوں نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 190 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامی ادارے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں اور اگر کوئی ادارہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو یہ عمل آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہینِ عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ بھرتیوں سے قبل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق کو لازمی قرار دے اور اس تصدیق کا ریکارڈ بطور ثبوت محفوظ رکھے تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا واضح ثبوت موجود ہو۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر