Nawaiwaqt:
2025-11-05@15:08:17 GMT

پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے نئی پالیسی نافذ

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے نئی پالیسی نافذ

اسلام آباد : پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والوں کے لئے نئی پالیسی نافذ کردی گئی .روانگی سے قبل خصوصی کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بذریعہ ایجنٹ غیر قانونی طریقے سے یورپ ودیگر ممالک جانے کے معاملے اور بڑھتے واقعات کے بعد ایف آئی اے نے نئی پالیسی نافذ کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ اب دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو کراچی سے بیرونِ ملک روانگی سے قبل خصوصی کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے وہ مسافر جو پہلی بار بیرونِ ملک سفر کر رہے ہیں اور جن کا تعلق سندھ سے نہیں، انہیں عارضی طور پر سفر سے روک دیا جا رہا ہے، ایجنٹ شہریوں کو گمراہ کر کے بیرون ملک لے جاتے پھرکشتی میں سوار کرادیتے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ متعدد مسافر دیگر صوبوں سے آ کر کراچی ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہوتے ہیں، جن میں سے بعض کو ایجنٹس گمراہ کر کے غیر قانونی راستوں سے یورپ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔امیگریشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سے جاری پاسپورٹ رکھنے والے مسافر کراچی ایئرپورٹ سے پہلا غیر ملکی سفر نہیں کر سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت سائپرس جانے والے مسافروں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی رپورٹ صبح و شام جمع کرائی جائے، گزشتہ دو روز میں سیکڑوں مسافروں کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا جا چکا ہے۔صرف سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی-709 سے 57 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جن میں 35 عمرہ زائرین اور 22 افراد ملازمت کے ویزوں پر شامل تھے۔ایئرلائنز نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے.

تاہم ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے مسافروں کے پاسپورٹ پر آف لوڈ کی مہر نہیں لگائی جا رہی، جس سے مسافروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال میں عموماً تین سے چار سپر مونز دیکھنے کو ملتے ہیں. رواں برس کے تین مسلسل سپر مونز اکتوبر، نومبر، اور دسمبر میں یہ اس سلسلے کا دوسرا سپر مون ہے۔ماہرین کے مطابق عام نظر سے یہ فرق معمولی لگتا ہے، تاہم چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوسکتا ہے، جبکہ غیر معمولی قریب سپر مونز نایاب فلکیاتی مظاہر میں شمار ہوتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نئی پالیسی مسافروں کو ایف آئی اے آف لوڈ کی

پڑھیں:

پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی‘ خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-27

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان کے امریکا  چین سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں،سعودی عرب کی جانب سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی قرار دیے جا رہے ہیں، یہ شراکت داری باہمی اعتماد اور سمجھ بوجھ پر مبنی ہے، چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے ،پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔خواجہ آصفکے بقول پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہوئے ہیں، ہمارے سفارت کار جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، خارجہ پالیسی ہماری ترجیح ہے، دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے: صدر آصف علی زرداری
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
  • عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا
  • سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان
  • 27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، جلد پیش کیے جانے کا امکان
  • حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کرلیا، جلد پیش کیے جانے کا امکان
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی‘ خواجہ آصف