سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے آرڈر کے باوجود عمرہ پر جانے سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے میرے عمرے پر جانے کیلئے آرڈرجاری کیا، کاپی بھی متعلقہ اداروں کو پہنچادی گئی تھی۔
امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے اداروں کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی شکایت نہ آئے، آج مجھے ایئرپورٹ پرعمرے سے جانے سے روک دیا ہے، توہین عدالت کیلئے جسٹس صداقت علی خان کی کورٹ میں جاؤں گا۔
ڈیموکریٹ ایبی گیل ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر، غزالہ ہاشمی نائب گورنر منتخب
ان کا کہنا تھا کہ عابد اور توقیر نامی دو افسران نے مجھے کہا کہ آپ عمرے پر نہیں جا سکتے، انہوں نے ہائی کورٹ کا آرڈر ماننے سے صاف انکار دیا۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا آرڈر نہ چلتا ہو پھر آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے ہی مدد مانگنی ہے، اللہ ہی عمرہ کرائے گا اوران افسران کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہتک عزت دعویٰ ؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ سیشن کورٹ میں پیش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ پیش ہوئے،عدالت نے عطا اللہ تارڑ کو بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ہوئی،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے عطا اللہ تارڑ کو بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی۔
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم کی سیاسی و سماجی خدمات پوری دنیا جانتی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں مدعی پر جھوٹے، من گھڑت الزامات لگائے گئے،کہا گیا پاناما لیکس کو واپس لینے کے حوالے سے 10ارب روپے کی پیش کش کی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جس نے ٹرانسکرپٹ بنایا وہ کہاں ہے؟معاون وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیان حلفی موجود ہے، عدالت میں پیش کیا جائے گا، عطا تارڑ نے کہاکہ تقریبات، جلسے، عوامی اجتماع میں الزامات کو دہرایاگیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے پیش کردہ ریکارڈ قبول کرنے پر اعتراض کردیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ویڈیوز گواہ کی ملکیت ہیں نہ گواہ نے ریکارڈ کیں،اخباری تراشتے گواہ سے متعلقہ نہیں، بیان میں پیش نہیں کئے جاسکتے۔عدالت نے تمام دستاویزات ایک بار جمع کرانے کی ہدایت کی۔
دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
مزید :