data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اور فیڈرل بی ایریا سے رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ای چالان ڈکیتی کانیا انداز ہے‘ مرزا فرحان بیگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-7

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ای چالان ڈکیتی کا نیا انداز ہے‘ پیپلز پارٹی کا طرز حکومت ناکام ہوچکا ہے‘ ادارے قابو سے باہر ہیں‘ انسانی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ بات انہوں نے سنگر چورنگی پر ڈمپر سے ہلاک ہونے والے محمد اقرار کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوے کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے حکمران بے حس ہیں۔ قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے‘ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ چہروں کے بجائے نظام بدلاجائے۔ ای چالان ناقابلِ برداشت ہے۔ ایک ہی صوبے میں دو نظام چل رہے ہیں۔ کراچی کوسونے کی چڑیا سمجھ لیا گیا ہے۔ مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان تلے ہوئے والا اجتماع عام ملک کی منزل تعین کرے گا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع منصور فیروز ،نائب امیر ضلع وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،قیم ضلع کورنگی نوید اختر اور نائب قیم سید آ صف علی ناظم علاقہ کاشف احمد موجود تھے۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین