پنجاب پولیس کا کچہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 4 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
RAJANPUR:
پنجاب پولیس نے راجن پور کا کچہ سرکل روجھان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔
پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور روجھان کی حدود سے اغوا ہونے والے 4 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مغوی افراد کو دوسری جگہ منتقل کررہے تھے لیکن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے گھیراؤ کر لیا۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گنے کی فصل میں چھپے ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
پنجاب میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بند
فائل فوٹوپنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب موٹرویز کے مختلف سیکشنز آمدورفت کیلئے بند کردیے گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری درخانہ سے فیض پور تک بند کی گئی ہے۔
ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور ایم الیون لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی ہے۔
قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔