رحیم یار خان کے کوٹ سمابہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے ۔ رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے۔پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے،ڈاکوؤں کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈاکو عاشقی کھر آصف ، ساجد حسین ،،مقبول احمد اور نعیم عباس شامل ہیں ۔ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہناہےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں پانچ ڈاکو کوٹ سمابہ
پڑھیں:
لاہور میں 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-11
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔