Jasarat News:
2025-12-14@22:57:59 GMT

انڈر19 ایشیا کپ : بھارت نے پاکستان کو 90رنزسے ہرادیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت انڈر19 کی طرف سے آرون جارج نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ آیوَش مہاترے نے 38 رنز بنائے جب کہ کنیسک چوہان نے قیمتی 46 رنز بنائے۔ بھارت کی ٹیم 46.

1 اوورز میں 240 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے بولرز میں محمد سیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ نقب شفیق نے 2 وکٹیں لیں۔

پاکستان کی ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن نے 70 رنز کے ساتھ مزاحمت کی لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سنگیتا نے صائمہ نور کو ہراساں اور گھنٹوں یرغمال بنائے جانے کی تفصیلات بیان کردیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے حالیہ پریس کانفرنس میں ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے شوٹنگ رکوانے اور ہراساں کیے جانے کی شکایت لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ میں درج کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روشنیوں کے پیچھے چھپے زخم، اداکارہ سنگیتا کی زندگی کے تلخ انکشافات

پریس کانفرنس میں سنگیتا نے بتایا کہ راوی میں ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران احمد جہانگیر بلوچ نامی وکیل نے سیٹ پر آکر فنکاروں کو ہراساں کیا۔ اس شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ ڈرامے کا پروڈیوسر ہے اور اس نے 2 کروڑ 40 لاکھ کی سرمایہ کاری کی ہے، تاہم اس کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں تھا۔

ہم ڈرامے کے اصل پروڈیوسر اور ٹیم ہیں

سنگیتا کے مطابق ڈرامے کی پروڈیوسر، ہدایت کار اور مرکزی فنکارہ وہ خود ہیں جبکہ پروڈیوسر طارق مہندرو ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نعمان اعجاز بھی اس ڈرامے کا حصہ تھے لیکن اسی تنازع کی وجہ سے انہوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ان کے بیٹے کو کاسٹ میں شامل کیا گیا۔

اسلحہ دکھا کر توڑ پھوڑ اور صائمہ نور کو روکنے کی کوشش

ہدایت کارہ نے بتایا کہ واقعے کے روز طبیعت ناسازی کے باعث وہ سیٹ سے چلی گئی تھیں، جس کے بعد مذکورہ افراد ہتھیاروں کے ساتھ سیٹ پر آئے، توڑ پھوڑ کی اور فنکاروں کو خوفزدہ کیا۔ صائمہ نور کو زبردستی روکا گیا اور دھمکیاں دی گئیں کہ وہ اس شخص کی اجازت کے بغیر سیٹ سے نہیں جا سکتیں، یہاں تک کہا گیا کہ انہیں ہتھکڑی لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس پر عدم اعتماد، اداکارہ نے گن لائسنس کے لیے اپلائی کردیا

کامران مجاہد نے بتایا کہ ہراساں کرنے والے افراد کی تعداد 8 تھی۔ انہوں نے پورے سیٹ کو دھمکایا اور کہا کہ اگر کوئی باہر نکلا تو نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔ ان کے مطابق صائمہ نور کو تقریباً 2 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا گیا اور بڑی مشکل سے انہیں سیٹ سے باہر نکالا گیا۔

فنکار معاشرے کو تفریح فراہم کرتے ہیں مگر بدلے میں انہیں تکلیفیں ملتی ہیں

اس موقع پر ہدایت کار سید نور نے کہا کہ فنکار معاشرے کو تفریح فراہم کرتے ہیں مگر بدلے میں انہیں تکلیفیں ملتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر مستقبل میں صائمہ یا کسی اور خاتون فنکارہ کو ہراساں کیا گیا تو ذمہ داری کون قبول کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اغوا سنگیتا صائمہ نور عمان اعجاز لاہور ہراساں وکیل

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا
  • انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف
  • انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا 48 رنز پر ڈھیر
  • سنگیتا نے صائمہ نور کو ہراساں اور گھنٹوں یرغمال بنائے جانے کی تفصیلات بیان کردیں
  • انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر منہاس، احمد حسین کی سنچریز، پاکستان نے 345 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز، آج دو میچز کھیلے جائیں گے