اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ این ایف سی بذات خود ایک آئینی ادارہ ہے جو آئینی دائرے کے مالی معاملات کو تناسب کے لحاظ سے دیکھتا ہے، ملکی حدود میں جو خطے اب تک آئین کا حصہ نہیں بن سکے ہیں کو کسی بھی پہلو سے این ایف سی ایوارڈ میں گنجائش نہیں دی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ایف سی بذات خود ایک آئینی ادارہ ہے جو آئینی دائرے کے مالی معاملات کو تناسب کے لحاظ سے دیکھتا ہے، ملکی حدود میں جو خطے اب تک آئین کا حصہ نہیں بن سکے ہیں کو کسی بھی پہلو سے این ایف سی ایوارڈ میں گنجائش نہیں دی جا سکتی ہے، اس لئے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کی راہیں کھولنے کے لئے این ایف سی طرز کے مالی معاہدے پر غور کیا جائے۔ وفاقی حکمران جماعت گلگت بلتستان کے لئے معقول گرانٹ پر سنجیدہ ہے تو این ایف سی میں رقبہ اور آبادی کے تناسب سے جو حصہ بنتا ہے اس کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے مالی معاہدہ کی راہ ہموار کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی جیسا اہم مالی مسئلہ کو سیاست یا انتخابات سے مشروط کرنا بھی گلگت بلتستان کے بائیس لاکھ عوام کی حب الوطنی کو تولنے کے مترادف ہے جب کہ یہ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے آئینی دائرے میں نہ ہوتے ہوئے بھی حب الوطنی کی لازوال قربانیاں دی ہیں جس کا حق تو یہ بنتا ہے کہ گلگت بلتستان کو استثنائی طور پر این ایف سی ایوارڈ میں حاصل حصہ سے زیادہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے خطہ میں منرل کے ذخائر کو دریافت کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کر رہی ہیں اور ہماری سیاسی جماعتیں بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے بھی انتخابات میں کامیابی کی شرائط پیش کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے ایف سی کے لئے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ پیداوار رائلٹی کیس، پنجاب حکومت کے فیصلے پر وفاقی آئینی عدالت کا سخت اظہارِ تشویش
  • بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا حکم
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار