KP پولیس کا صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس فراہمی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
خصوصی الاؤنس سے متعلق سمری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ارسال کردی گئی۔ سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کےخلاف فرنٹ لائن پرلڑرہی ہے۔ فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دیں۔ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، اس لیے خصوصی الاؤنس دیا جائے۔
خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ سخت حالات کے باوجود پولیس کو کوئی اضافی مالی مراعات نہیں دی جارہی۔ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔ خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس نے دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ سرد موسم میں گھریلو صارفین کو بنیادی ضرورت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کی نشاندہی روزانہ کی بنیاد پر صبح کی بریفنگ میں کی جائے گی اور متعلقہ ٹیموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی جائے گی تاکہ پریشر میں کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو سکے۔
ترجمان کے مطابق گیس پریشر کی بہتری میں غفلت یا تاخیر کی صورت میں متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت اور نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔