data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس نے دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ سرد موسم میں گھریلو صارفین کو بنیادی ضرورت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کی نشاندہی روزانہ کی بنیاد پر صبح کی بریفنگ میں کی جائے گی اور متعلقہ ٹیموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی جائے گی تاکہ پریشر میں کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو سکے۔

ترجمان کے مطابق گیس پریشر کی بہتری میں غفلت یا تاخیر کی صورت میں متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت اور نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پُرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو گا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔
شاہ محمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات انعقاد کیلئے سازگار نہیں ہے، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی روکنے کی استدعا مسترد، سی ڈی اے کا ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • درآمدات اور برآمدات کی کلیئرنس مزید تیز اور شفاف بنائی جائے، شہباز شریف
  • حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم
  • دادو، نئی گاج ڈیم پر8 ماہ سے کام بند،وفاق کا نوٹس، کام شروع
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے: الیکشن کمشن
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات شیڈول مطابق ہونگے، الیکشن کمیشن
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد  
  • کراچی، مسلسل غیر حاضر 150 سے زائد اساتذہ برطرف
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد
  • بدقسمتی سے بلوچستان میں منشیات پھیل رہی ہیں، ہدایت الرحمٰن