کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پُرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو گا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں۔
شاہ محمد نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بلدیاتی انتخابات انعقاد کیلئے سازگار نہیں ہے، کوئٹہ کے الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی روکنے کی استدعا مسترد، سی ڈی اے کا ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوئٹہ میں بلدیاتی بلدیاتی انتخابات التوا کی درخواست کے مطابق

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردی ہے انتخابات معطل کر دیں، حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات معطل کرنیکی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے حالات ٹھیک نہیں، انٹرنیٹ بند ہے، موسم سرد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نازک اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔ اس کے علاوہ دسمبر میں سخت سردی ہوتی ہے۔ جس کے باعث عوام نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے انتخابات ہوچکے ہیں اور مدت ختم ہونے میں 9 ماہ باقی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں اور پولنگ 28 دسمبر کو ہونی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت بار بار انتخابات معطل کروانے کے لئے مختلف جواز پیش کر رہی ہے، تاہم الیکشن کمیشن انتخابات معطل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد، سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست کوئٹہ میں مسترد
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کردی
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں 28 دسمبر کی بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • کوئٹہ میں سردی ہے انتخابات معطل کر دیں، حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست