کوئٹہ:وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے بلوچستان مائنز اونر ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کررہاہے
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات
حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ملاقات میں بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ عمیر شاہ، سابق جوائنٹ سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ایڈووکیٹ محمود قریشی، بار کے دیگر ارکان اور ریٹائیرڈ جج حضرات نے موجود تھے۔
بار ایسوسی ایشن کوٹلی نے انسانی حقوق کے دن کی تقریب میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ بار قیادت نے باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کامیابی کی کنجی ہے اور یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ بار کے نمائندوں نے کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں اور عوام کی جرت و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حریت وفد میں راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں انتقال کرنے والے ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے صاحبزادے فاتح الرحمن کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔