Islam Times:
2026-07-24@03:39:11 GMT

حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات

حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ملاقات میں بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ عمیر شاہ، سابق جوائنٹ سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ایڈووکیٹ محمود قریشی، بار کے دیگر ارکان اور ریٹائیرڈ جج حضرات نے موجود تھے۔

بار ایسوسی ایشن کوٹلی نے انسانی حقوق کے دن کی تقریب میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ بار قیادت نے باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کامیابی کی کنجی ہے اور یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ بار کے نمائندوں نے کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں اور عوام کی جرت و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حریت وفد میں راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں انتقال کرنے والے ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے صاحبزادے فاتح الرحمن کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پرویز احمد حریت وفد

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان