پریس کانفرنس کے موقع پر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے صوبے کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے۔ فورسز کیخلاف بات کرنا اور ہر وقت احتجاج کرنا مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے، آپ یہ جنگ تشدد کے ذریعے حاصل نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین جانبحق ہوئے، آپریشنز میں 760 دہشتگرد بھی ہلاک کیے گئے۔
 
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ 8 سے 10 دہشتگرد افغان تھے، جن کی لاشیں آج بھی یہاں پڑی ہیں۔ افغانستان میں پنپنے والی دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے، آپ یہ جنگ تشدد کے ذریعے حاصل نہیں کرسکتے۔ بیانیوں کا مقبول ہونا اہم نہیں، ہمیں حق پر کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں لوگ سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ریاست کو کمزور کرنے والے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے دو چچازاد بھائی پاک فوج میں ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نظر کا بیٹا فرانس میں پڑھ رہا ہے، اور دوسرے مقبول لیڈر کا بیٹا لندن میں ہے، لیکن ہمارے جو بیٹے یہاں ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، کیا ہمیں ان کے خلاف پراپیگنڈا کرنا چاہیے؟
 
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو مسلح نوجوان واپس آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ریاست کے دروازے کھلے ہیں۔ ترقی میں عدم مساوات پورے ملک کا مسئلہ ہے، اسے تشدد کا جواز نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے صوبے کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے۔ فورسز کے خلاف بات کرنا اور ہر وقت احتجاج کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے فورسز کے خلاف پراپیگنڈے کی مذمت کی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں صرف انٹیلی جنس آپریشنز ہو رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں ہو رہا۔ دہشتگردوں کو معافی دے کر جیلوں سے چھوڑا گیا، جس سے وہ دوبارہ ریاست پر حملہ آور ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فورسز کے

پڑھیں:

عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں،عطا تارڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا دروازہ اب بند ہو چکا ہے، کیونکہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے موقع گنوا دیا، انتشار، دہشت گرد یا انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والوں کے ساتھ حکومت کوئی
مذاکرات نہیں کرے گی، اب عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے سیاسی مہم چلانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اب قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچانے کی کوشش کی اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کیلیے خطرہ ہیں۔ ان کی جماعت نے وہ کام کیے جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اسی لیے ایسے بیانیے تشکیل دیے جا رہے ہیں جن کا مقصد انتشار ہے۔ ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ایک دلیر سپہ سالار اور منظم فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کر سکتے؛ میر سرفراز بگٹی
  • ہمیں ریاست کو کمزور کرنے والے بیانیے کو ترک کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا، تشدد سے جنگ جیتنا ممکن نہیں، سرفراز بگٹی
  • عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں،عطا تارڑ
  • ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، سرفراز بگٹی
  • بلوچستان، کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ، وزیراعلیٰ کی مبارکباد
  • سرفراز بگٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد