اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ دورہ ان کے مارچ 2025ء کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے لیے کیے گئے پہلے دورے کا تسلسل ہے۔ ملائیشیا پہنچنے کے بعد چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں مقامی کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان رشتہ مشترکہ اقدار، ثقافتی وابستگی اور دہائیوں پر محیط سیاسی، معاشی اور سماجی تعاون پر قائم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سینٹ: انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، سوال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ اجلاس میں اپوزیشن رکن سینیٹر مشال یوسفزئی کو سوال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سینیٹر مشال یوسفزئی کا مائیک بند کرا دیا۔ سینیٹر مشال یوسفزئی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ ڈپٹی چیئرمین نے ایوان میں گنتی کی ہدایت کر دی جس پر سینیٹ اجلاس کا کورم پورا نکلا ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ جس نے اجلاس کورم کی نشاندہی کی اس کا اجلاس میں داخلہ منع ہے۔ سینیٹر مشال یوسفزئی کی جانب سے سینیٹر طلحہ محمود کے بارے ریمارکس دیئے گئے جس میں کہا گیا کہ ان کا تعلق کوہستان سے ہے لیکن ان کے دل میں چترال کا بہت درد ہے سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ یہ اپنے بیٹے کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں، اس لئے سیاسی سٹنٹ کر رہے ہیں۔ سینیٹر مشال یوسفزئی کے کلمات پر حکومتی سینیٹرز نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹر مشال یوسفزئی کا مائیک بند کروا کے کلمات کارروائی سے حذف کرا دئیے۔ سینٹ کے قواعد و ضوابط اور طریق کار میں ترمیم کی تحریک سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی سفارش قائمہ کمیٹی کو بھیج دی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی کمشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل2025 ء پیش کیا جو منظورکر لیا گیا۔ سینٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ سینٹ میں قومی ہیروز اور اداروں کے خلاف ایوان میں بات نہیں ہو گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ریمارکس پر ایوان مین شور شرابہ کیا۔ سینیٹر نورالحق قادری نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ آپ زبان بندی کرنا چاہتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی قبول نہیںہے۔ سینیٹر ایمل ولی نے سوال کیا کہ قومی ہیروز کون ہیں، بعد ازاں سینٹ اجلاس جمعہ (آج) دن ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے صدر پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد دورہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ملاقاتیں
  • پاکستان ریمیٹنس سمٹ 2025: ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی بینکوں کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
  • پیوٹن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، دو طرفہ تعلقات کی نئی سمت کیا ہوگی؟
  • شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • پیوٹن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، دو طرفہ تعلقات کی سمت کیا ہوگی؟
  • سینٹ: انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، سوال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
  • چیئرمین سینٹ کی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے نمائش میں شرکت
  • چیئرمین سینیٹ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات