لودھراں: 7 سالہ اکلوتا بیٹا مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ڈی سی کو ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور والد کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دوگھنٹے بعد ریحان کی نعش نکالی۔ پولیس نے زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرگودھا: باپ نے 3 سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا کے علاقے پھلروان میں 35 سالہ شخص نے اچانک اپنی 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد بچی کی لاش برآمد کی، جسے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
بچی کے والد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے اور پولیس واقعے کے اس سنگین اقدام کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کے شدید بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل تھا، لیکن بروقت کارروائی کی بدولت بچی کے والد کو جلد ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے واقعہ کے وقت کچھ مشکوک دیکھا ہو تو فوری اطلاع دیں تاکہ تفتیش میں مدد مل سکے۔