2025-12-09@17:03:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2738
«ارب روپے کے»:
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے شہریوں پر اضافی بوجھ پڑے گا اور او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا اس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن...
ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 280 روپے 17 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 45 پیسے کی...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور کسانوں کو 250 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں گندم کی بوائی، کسان کارڈ اسکیم اور زرعی مشینری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور کھاد کی مسلسل فراہمی، قیمتوں کا استحکام اور بلیک مارکیٹ کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا گیا، صوبے میں کھاد کی قیمت میں نہ تو اضافہ ہوا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ہر یونین کمیٹی کو ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب دو سال سے میئر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اس سے قبل دو سال ایڈمنسٹریٹر بھی رہے، مگر اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک لاکھ روپے کے اعلان سے شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور یہ اقدام صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے مترادف ہے،...
ملک میں صنعتی اور زرعی ترقی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت کی سفارش پر نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔ رعایتی نرخ اور اثرات نیپرا کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کے اضافی بجلی یونٹس پر فی یونٹ چارج 22 روپے 98 پیسے ہوگا۔ اس فیصلے کا خیرمقدم پاور ڈویژن نے کیا ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ صنعتی پیکج سے ملک میں صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، پیداواری...
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے خوف،مالی تنگی اور بے بسی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچے گا۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے ناقابلِ برداشت اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں وزیراعلیٰ ا سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عاضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ(جسارت نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے نادہندگان کے ذمہ بجلی بلزکی مدمیں ماہ اکتوبر2025تک مجموعی بقایاجات 750ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔اس مذکورہ رقم میں سے صوبائی حکومت اور اسکے ذیلی محکموںکے ذمہ تقریباً44ارب 29 کروڑروپے بقایاجات واجب الادا ہیںجبکہ زرعی سبسڈ ی کی مدمیںحکومت بلوچستا ن کے ذمہ 60ارب 70 کروڑروپے کے بقایاجات واجب الادا ہے کیونکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جولائی2024میں صرف ایک ارب روپے زرعی سبسڈی کی مدمیںادائیگی کردی گئی ہے جس کے بعدتاحال زرعی سبسڈی کی مدمیں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔علاو ہ ازیں صوبائی حکومت کے ذیلی محکموں کی جانب سے ماہ اکتوبرمیںبجلی بلزکی مدمیں صرف 28فیصدکی ادائیگی کردی گئی ہے ۔کیسکوکے دیگرنادہندہ صارفین کے ذمہ جن میں گھریلو ،تجارتی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فائل فوٹو کراچی میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ کراچی...
بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکہ دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ، ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر، انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ...
یہ تحریر ابتدائی طور پر 22 اپریل 2024 کو مشیر کاظمی کے صد سالہ یوم پیدائش پر بعنوان ’100 برس کے مشیر کاظمی‘ شائع ہوئی تھی۔ آج ان کی برسی (8 دسمبر 1975) کی مناسبت سے اسے دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔ ’جیب میں پھوٹی کوڑی نہ تھی اور مَیں خستہ حال مکان کی چھت پر جِھلنگے سے پلنگ پر بغیر کسی ایسے بستر کے لیٹا تھا، جس پر خواب استراحت کے مزے لینے کا گمان بھی نہ گزر سکے۔ چاندنی رات تھی، چاند بھی پورا تھا، تارے جگمگا رہے تھے اور مَیں نانِ جویں کو ترسا ہُوا خالی شکم، فلم کے لیے گیت لکھنے کی ذہنی مزدوری میں مُبتلا تھا، کیونکہ بھوکے پیٹ نیند آنکھوں سے کوسوں دور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اوربرائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتیں 353 روپے درجن پر برقرار رہیں۔ مارکیٹ میں قیمتوں کے اس رجحان نے صارفین پر مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے بعد قیمتیں فی لیٹر دو روپے 40 پیسے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، او ایم سیز اور ڈیلرز نے اپنے منافع میں اضافہ کرنے کی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔ تجویز کے مطابق کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع فی لیٹر ایک روپیہ 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ 28 پیسے تک کیا جائے گا۔ اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، یعنی شہری ہر لیٹر پیٹرول یا ڈیزل پر...
کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کر دیا گیا۔کم عمر بچے کی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بس چلاتے ہوئے ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جووینائل ڈرائیونگ پر 50 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کام ہمارا فرض ہے اور تختیاں لگانا محض رسمی عمل ہے۔ انہوں نے بارہا واضح کیا کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام میں امید پیدا کرنا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں کی تعمیر ان کے دور میں ہوئی، اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام ہو رہا ہے تو تنقید اور تعصب کی پریس کانفرنسیں کیسے ہوں گی۔ میئر نے یہ بھی کہا کہ رقم وصول ہونے کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، اور انہوں نے سعید غنی...
پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلشدہ اشیا قبضے میں لے لیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 564 مہنگے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر تحویل میں لے لی، جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر خصوصی طور پر تیار کیے گئے 5 خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ فارنزک معائنے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، جس میں 5000 بیڈ پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہوگا۔ پشاور میں تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی عوام نے مسلسل تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا “میں شاہین ہوں، اپنی پرواز اونچی رکھنی ہے، کوے سے نہیں لڑنا۔” حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا سہیل آفریدی نے امن...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپل اور واٹرکارپوریشن نے اربوں روپے وصول کرلیے مگر ان کے پاس گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ واٹرکارپوریشن نے 20 ارب جبکہ کے ایم سی نے بلوں میں چار ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے اس کے باوجود ان کے پاس گٹر کا ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اختیارات دیتے ہیں اور نہ ہی وسائل، گلشن اقبال ٹاؤن نے کروڑوں روپے سیوریج اور گٹر کے ڈھکن ڈھکنے پر خرچ کیے ہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ جو کے ایم...
کراچی میں کھلے مین ہولز کا معاملہ شدت اختیار کرگیا—واٹر بورڈ اور کے ایم سی اربوں وصول کرکے بھی ذمہ داری پوری نہ کر سکے: ڈاکٹر فواد
گلشنِ اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے ایک ویڈیو بیان میں کراچی کی شہری صورتحال پر سخت مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کے ایم سی نے عوام سے اربوں روپے تو وصول کر لیے، لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے جیسے بنیادی کام کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 20 ارب روپے سے زائد بلوں کی مد میں لیے، جب کہ کے ایم سی بجلی کے بلوں کے ذریعے 4 ارب روپے میونسپل ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ “اتنی بڑی رقوم اکٹھی کرنے کے باوجود شہر کے مین ہولز کھلے پڑے ہیں، آخر یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟”،...
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام سے اربوں روپے لیے گئے، ان کا حساب کون دے گا؟ اپنے بیان میں ڈاکٹر فواد نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کراچی کے عوام سے 20 ارب روپے بل کی مد میں جمع کیے، کے ایم سی چار ارب روپے سے زائد میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کر رہی ہے مگر گٹر پر ڈھکن لگانے کے لیے پیسے نہیں۔چیئرمین گلشن اقبال نے کہا کہ اختیار دیتے نہیں ذمے داری لیتے نہیں ! گلشن ٹاؤن اب تک اپنے بجٹ سے کروڑوں روپے پانی، سیوریج اور گٹر کے ڈھکن پر لگا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ...
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان، او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی
وفاقی حکومت کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی اور منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد یہ اضافہ نافذ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع کو فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 1.10 روپے سے 1.28 روپے تک بڑھانے کی تجویز شامل ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7.87 روپے...
پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔ خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔ اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی...
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 2300 روپےکم ہو کر4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 ہزار روپے اور 10 تولہ سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ترکیہ میں کسی کرائم فلم کی پُراسرار انداز میں کی گئی چوری کی واردات نے سب کو حیران اور قدرے پریشان کرکے رکھ دیا۔ اس کہانی میں چوری کی پُراسراریت اگر حیران کن ہے تو واردات میں عدالت کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے لاکر سے قیمتی سامان غائب ہونا سیکیورٹی فورسز کے لیے پریشان کن بھی ہے۔ سونے زیورات سے بھرے اس لاکر سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان چوری ہو گیا۔ نقب زنی کی یہ انوکھی واردات 13 نومبر کو صبح ٹھیک 7:40 بجے کی گئی جب عدالت کا ہال خالی اور راہداریوں میں خاموشی تھی۔ اسی دوران ملزم بڑے اطمینان سے لاکر روم میں داخل ہوا، اور ضبط شدہ قیمتی سامان جن میں سونے کی اینٹیں، بسکٹ، زیورات اور سکے شامل تھے، لے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیلنج دیا ہے کہ صوبے کے کھربوں کے پروجیکٹ میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، ان کے وژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، گوجرانوالہ میٹرو اور دیگر منصوبے ان کے وژن کو جاری رکھتے ہیں، چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا آغاز بھی ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے، صوبے میں انفراسٹرکچر، ہیلتھ، ایجوکیشن اور ڈولپمنٹ کے منصوبے جاری ہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے...
معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔ نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا تھا۔ نادیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی ( نمائندہ جسارت ) سندھ حکومت کی جانب سے 2025 کی بارشوں کے دوران تحصیل گولارچی میں جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے معاوضے کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کی آفت کے دوران عبدالکریم اور شکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سندھ حکومت نے مرحومین کے اہلِ خانہ کے لیے مالی امداد منظور کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو ،اسسٹٹ کمشنر گولارچی محمد عاطف شفیق ، فاضل راہو جونیئر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقہ گولارچی کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان گجر نے متاثرہ خاندانوں کو 20، 20 لاکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-10 حب(نمائندہ جسارت )صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب کیلئے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی انتھک کاوشوں سے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے گئے ہیں ضلع حب بلوچستان کی مثالی خوبصورت ترین شہر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی شہ رگ بن کر ابھرے گا۔ میر علی اصغر زہری۔ صنعتی شہر ڈسٹرکٹ حب کیلئے صوبائی وزیر زراعت کوآپریٹو و ترجمان صدر مملکت بلوچستان میر علی حسن زہری کی انتھک کاوشوں سے وفاقی و صوبائی حکومت سے اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے گئے ہیں جن پر ضلع بھر میں تیزی سے کام جاری ہے ان خیالات اظہار صوبائی وزیر کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے ہمارے نمائندے سے پاکستان پیپلز پارٹی...
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد جمعہ کے روز پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 221 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 81 ہزار 64 روپے کی سطح پر آگئی۔...
— فائل فوٹو شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے رکن عاصم شیخ کا کہنا ہے کہ چینی کی کرشنگ کے بعد ہول سیل ریٹ نیچے آگیا ہے۔عاصم شیخ نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا ہول سیل ریٹ 160 روپے کلو ہوگیا اور پرچون ریٹ 165 روپے کلو ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جنوری کے سودے میں چینی کی قیمت 144 روپے کلو طے پا رہی ہے، 3 لاکھ میں سے 2 لاکھ ٹن امپورٹ چینی فروخت ہو چکی ہے۔ عاصم شیخ نے پہلے ملی بھگت سے چینی برآمد کروائی پھر یہاں قیمت بڑھا کر اربوں روپے کمائے، بیورو کریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے۔اُنہوں نے بتایا کہ گنا اور چینی وافر...
سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
سانحہ 9نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تین روز مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 221ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے بڑھ کر 3لاکھ 81ہزار 064روپے کی سطح پر آگئی۔
حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد کیے جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟ ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین متعلقہ ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے، اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو...
—فائل فوٹوز ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی تقرری کے عمل کا آخری مرحلہ کل ہو گا جس میں وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی ٹاپ 5 امیدواروں سے تفصیلی انٹرویو کرے گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلے کے انٹرویوز کے دوران سرچ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ٹاپ 5 امیدواروں کے مزید تفصیلی انٹرویوز کیے جائیں تاکہ بہترین امیدواروں میں سے سب سے ’بہترین امیدوار‘ کا انتخاب کر کے اس کا نام وزیرِ اعظم کو بھیجا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ بہتر امیدوار کی تلاش میں یہ طریقہ کار نیا نہیں بلکہ نجی شعبے میں بھی اس عمل...
سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات نے تحریری جواب میں کہا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے 33 ہزار 830 کلیمز واجب الادا ہیں، اس وقت 8165 ملین روپے کے کلیم واجب الادا ہیں۔ وزارت مواصلات کے مطابق سال2025-26 میں 8400 ملین روپے مانگے گئے، 3 ہزار ملین روپے کی منظوری ہوئی، یہ رقم انشورنس کلیمز کی ادائیگی کیلئے انتہائی ناکافی ہے، کلیم کنندگان میں بعض ریٹائرڈ افراد اور بیوہ خواتین ہیں۔ وزارت مواصلات کے تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ یہ التوا عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے، یہ ہماری قانونی ذمہ داری سے انحراف ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق 6 ارب اضافی بجٹ کی درخواست کی ہے تاکہ زیر التوا کلیم ادا ہوسکیں، وزارت کی درخواست کو...
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تولہ سونے کی قیمت مزید 1700 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور تولہ سونے کے نرخ مزید 1700 روپے کمی سے 4 لاکھ41ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئے۔ اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت1457 روپے کی کمی سے3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 4191 ڈالر پرآگیا۔ چاندی کے نرخوں میں بھی آئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپےکی کمی سے...
ویب ڈیسک : 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر 6 ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام ہو چکا ہے مگر مالی انضمام اب تک نہیں ہوا، این...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہویں اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے، نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹس اور کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہوں گے، بلوچستان سے محفوظ خان، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، این ایف سی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی اور 2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ کراچی میں کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد نیچے آ گیا ہے جبکہ 2015ء سے 2022ء تک سالانہ اوسطاً 6.4 ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے 13 ارب روپے کے اہم منصوبے منظور کرلیے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اہم اجلاس کے دوران ملک کے دور دراز اور شہری علاقوں میں ڈیجیٹل سہولیات بہتر بنانے کے لیے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی، مضبوط ڈیجیٹل رابطے اور جدید ٹیلی کمیونیکیشن خدمات تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس کے شرکا کے مطابق بورڈ نے 11 اضلاع کے لیے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ گزشتہ روز 89.96 سے بڑھ کر 90.15 پر پہنچ گیا ہے، جو ریکارڈ کمی تصور کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کے مستقل انخلا اور امریکا بھارت تجارتی معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے ملکی معیشت پر شدید اثر ڈالا ہے۔رواں برس بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد کمزور ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے یہ ایشیا کی بدترین پرفارم کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ تجارتی خسارے، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی نے ڈالر کی طلب بڑھا دی ہے۔سرمایہ کاری کے کمزور بہاؤ اور امریکی ٹیرفز کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیں محکمہ ایکسائز نےفینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ دستاویز کے مطابق رولز میں اس حوالے سے ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعدخصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہو گی۔ دستاویز کے مطابق تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے،رولز میں ترامیم پر 15 دن کے اندر شہریوں سے اعتراضات یا تجاویز طلب کی جائیں گی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے گئے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں ملک کے 11 اضلاع کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری اور دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ منصوبوں کی مجموعی مالیت 13 ارب روپے سے زائد ہے اور یہ 55 لاکھ سے زائد افراد کو سہولیات فراہم کریں گے جب کہ 11 اضلاع کے...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا پروگرام میں شریک دیگر خواتین فنکاروں نے بھی ندا یاسر کی رائے کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تنخواہ دار اور کارپور یٹ طبقے کے لیے مجوزہ ٹیکس ریلیف کے بعض نکات کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے سامنے رکھا جائے تاکہ ان پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو سکے۔ یہ ہدایت اس وقت دی گئی جب نجی شعبے کی سربراہی میں قائم انکم ٹیکس ریفارمز پینل نے 975 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں۔ پینل کی سفارشات میں تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس بوجھ میں 25 فیصدکمی،انکم ٹیکس سرچارج کاخاتمہ اور غیر ملکی اثاثوں پر عائدکیپیٹل ویلیو ٹیکس کی واپسی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تجاویز میں سے فوری ریلیف کا تخمینہ 600 ارب روپے سے زائدہے،تاہم...
لاہور: چوہنگ پولیس نے شہری کے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شہری ریحان 20 لاکھ روپے بینک سے نکلوا کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر شاپر پھٹنے سے رقم گر گئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے سیف سٹی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی نشاندہی کرلی۔ مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون سے تفتیش کی گئی جن کے قبضے سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے بعد ازاں مزید تفتیش سے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی نشاندہی کی گئی جس کے قبضے سے بھی باقی ماندہ رقم 10 لاکھ...
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کیخلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 120 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ای چالان جاری کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں 51 ہزار سے زیادہ چالان جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 19 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی...
ویب ڈیسک :موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے اور سزائیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق آج رات کے بعد چالان ٹکٹس نئے جرمانوں کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت موٹر سائیکل کے لیے کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے جبکہ رکشے کا چالان کم از کم 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کار اور جیپ سمیت دیگر نجی گاڑیوں کے لیے کم از کم جرمانہ 5 ہزار روپے ہو گا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ/ آئینی بینچ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت‘ عدالت کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ارسال کیے گئے تھے۔ دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری اور مضر صحت تھے۔ کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ دودھ کی...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں، جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں، جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ انہوں نے یہ بات پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے دورے کے موقعے پر کی دورہ جہاں انہوں نے خصوصی بچوں اور معذور افراد کے لیے ’احساس امید پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ احساس امید پروگرام سے 10 ہزار افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے روبرو پیش کی گئی لیبارٹری رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے درجنوں نمونے مکمل طور پر غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے، اور کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ عدالت نے اس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔اسی دوران کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد 27 نومبر...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ حافظ...
ویب ڈیسک:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ واٹس ایپ بغیر سم کارڈ کے نہیں...
اسلام آباد: گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے...
پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79پیسے کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام (SAP) کے تحت قومی اسمبلی کے حکومتی بینچوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کو 43 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں،جن کے ذریعے رواں مالی سال 2025-26 میں چھوٹے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈارکرتے ہیں، ہر ایم این اے کیلیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ 43 ارب روپے، 50 ارب کے اْس پیکج کاحصہ ہیں، جسے اگست میں منظورکیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کا سب سے بڑاحصہ پنجاب کو ملا ہے،جہاں 23.5 ارب روپے صرف کیے جائیں گے، جن میں سے 17.6 ارب پنجاب حکومت جبکہ 5.9 ارب دیہی علاقوں...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ کیلئے مقررکردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2025-2026 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔ حکام کے مطابق اگلے چند روز...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ اسپیشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کی اصلاحات کے نام پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 76 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 1402 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 12 ہزار سے زائد موٹر...
پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کی اصلاحات کے نام پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 76 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 1402 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 12 ہزار سے زائد موٹر...
بھارت کے مظفرنگر میں ایک 26 سالہ دلہے نے شادی کی تقریب میں سسرال کی جانب سے دیے جانے والے 31 لاکھ بھارتی روپے (قریباً 97 لاکھ پاکستانی روپے) جہیز کے طور پر لینے سے انکار کر دیا۔ دلہے نے صرف ایک روپیہ بطور شگون قبول کیا اور کہا کہ یہ دلہن کے والد کی محنت کی کمائی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتا۔ مزید پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی تقریب میں موجود مہمانوں کے مطابق دلہے کے اس اقدام نے سب کو حیران کر دیا اور روایت سے ہٹ کر ایک دل کو چھو لینے والی مثال قائم کی۔ دلہے کے والدین نے اس فیصلے کی مکمل...
فرانس میں ایک اور بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں چوروں نے 90,000 یوروز (تقریبا 3 کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کے تازہ اور منجمد گھونگے چوری کر لیے ہیں۔ یہ گھونگے ”ل’یسکارگو ڈے گرانڈز“ فارم سے چرائے گئے، جہاں انہیں مِشیلن اسٹار ریسٹورانٹس کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ پروڈیوسر جان میتھیو ڈاوریگنے نے اس چوری پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھونگے اتوار کی رات سے پیر کی صبح کے درمیان چرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 450 کلوگرام گھونگے چوری ہوئے ہیں، جو خاص طور پر کرسمس کے موقع پر اعلیٰ درجے کے ریسٹورانٹس کو فراہم کیے جانے والے تھے۔ ڈاوریگنے نے مزید بتایا کہ چوروں نے فارم کی باڑ...
ویب ڈیسک:قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے دفاع نےCarriage By Air Act ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی جس کے تحت ہوائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی سفرکے دوران حادثاتی موت پر مسافرکے ورثا کو 6کروڑ،اندرون ملک سفرکے دوران موت پر 2کروڑروپے اور سامان گم ہونے کی صورت میں ایک بیگ کا 6لاکھ روپے اداکئے جائیں گے۔ ذیلی کمیٹی دفاع نے کینوپ کے قرب وجوار کے مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کیلئے دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس نے ایم این اے محمد معین عامر پیرزادہ کے پی آئی اے فلائٹ کے متاثرین کو لائف انشورنس اور پراپرٹی معا وضے کی ادائیگی پر غورکیا۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل پی آئی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مالیاتی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے بھی روپے نے اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی اور امریکی کرنسی کی قدر دباؤ میں رہتی نظر آئی۔مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس استحکام کی بنیاد کئی اہم مثبت عوامل پر رہی جنہوں نے طلب اور رسد کے توازن کو ملکی معیشت کے حق میں ثابت کیا۔ سب سے بڑا محرک ریکوڈک منصوبے کے لیے ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ تھی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کی توثیق نے بھی زرمبادلہ مارکیٹ میں مثبت لہر پیدا کی۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ہفتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جہاں چینی کی فی کلو قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی۔ چینی مہنگی ہونے کے بعد کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔ ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت کراچی میں220 روپے تک ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ سیف اللہ
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں امریکی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 280 روپے 33 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم کاروبار کے دوران درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 3 پیسے کی کمی سے 280 روپے 52 پیسے کی سطح پر...
اسلام آباد: رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب85 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ میں برآمدات دو فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق اس دوران درآمدات 9.6 فیصد اضافے سے 20.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 فیصد کمی سے 74 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہی، ڈالر گزشتہ سال کے مقابلے 2 روپے 60...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں متوقع جوائنٹ وینچرز کے علاوہ فوڈ ایگ نمائش میں 641ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو مسلسل 46ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے آسٹریلیا کے ساتھ بھی توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہونے کی...
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید...
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.7...
عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کیا ہے، جس میں ملک کا نیا نقشہ شامل ہے۔ نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے دکھائے گئے ہیں، جو بھارت کے ساتھ تنازع میں ہیں۔نیپال راسٹرا بینک کے نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں اور اجراء کی تاریخ 2081 BS درج ہے، جو 2024 کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈیزائن کو گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا۔بھارت کا کہنا ہے کہ لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کے علاقے اس کے ہیں اور نیپال کی جانب سے نقشے میں تبدیلی یکطرفہ اقدام ہے، جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
راولپنڈی – احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے کیس کی سماعت کے دوران نجی بینک کے ملازم خالد احمد کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے۔ ملزم خالد احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج محمد ظفر نے اسے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خالد احمد اپر کوہستان سے تعلق رکھتا ہے اور داسو برانچ میں نجی بینک میں ملازم ہے۔ اس نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا ہوا تھا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر مشکوک مالی لین دین کی گئی، اور کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی افسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق ایک بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے حد سے زیادہ پلاٹس بیچ کر، جعلی ممبرشپس جاری کر کے اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے ذریعے شہریوں سے گزشتہ برسوں میں کھربوں روپے وصول کیے۔اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی ہیں جن میں تشویشناک بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں نے اپنی دستیاب زمین یا منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کے مقابلے میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کیں۔ مزید یہ کہ زمین موجود نہ ہونے کے باوجود 20...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ تین مسلح ملزمان کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ائرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جبکہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کر لیا ہے جبکہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںبدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 37.364 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،350 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت14.970 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت7.652 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.720 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.301 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت1.964 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.017 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت271.617بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت372.292ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت780.799ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت41.868 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت137.666...
کراچی: گلشن اقبال کی نجی کورئیر کمپنی میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ملزمان کورئیر کمپنی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تعاقب شروع کردیا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بڑا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جیتنے والے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’سونا اُگلتا پنجاب‘ وژن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبہ بھر میں گندم کی فصل کے پیداواری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے باہر فلیٹ اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔ اس کے لیے عوام کو حکمرانوں سے سوال کرنا ہے، ان کو جانے نہیں دینا۔انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی۔ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب کی کرپشن ہوئی، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 438,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 376,253 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,911 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 438,862 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 376,253 روپے کا ہو گیاتھا۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4165 ڈالر...
لاہور: پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جب کہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم تعداد میں جہازوں کے باوجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںمنگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 49.954 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 60،588 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.352 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت9.242 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.632 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت5.294 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت2.123 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.889 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 562.434 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 525.497ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 662.921ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 122.881...
شہر قائد میں تعمیراتی کام سے منسلک بلڈر سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) افسران اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنوبی مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر شہرکے بلڈر کی جانب سے افسران کی جانب سےبھاری رقم طلب کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرذیشان افضل انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ فرحان نامی بلڈرنےایف آئی اے کے افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے بعد حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ان سے نے2 کروڑ روپے...
—فائل فوٹو پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایے میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے ریلوے کے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان ریلوے کے لگژری سیلون میں سفر کے لیے عوام کو اجازت...