لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم ممالک کے حکمرانوں پر لگی ہوئی تھیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور چیچہ وطنی میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے ۔ قرضوں کے پہاڑ ہماری خود مختاری اور سلامتی کو چھین لے رہے ہیں ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی بدولت بیرونی قرضوں میں 88فیصد کا اضافہ اورہر شخص تقریباً تین لاکھ 19ہزار کا مقروض ہو چکا ہے ۔

خطے میں اگر بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتوں پر قرضوں کو بوجھ دیکھیں تو بھارت پر کل جی ڈی پی کا 57فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 36فیصد ہے ۔ دونوں کی کرنسی پاکستانی روپے سے زیادہ مضبوط اور ویلیو رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت قرضوں سے نجات حاصل کرے ،گردشی قرضہ بھی وبال جان بن چکا ہے ،سرکلر ڈیٹ 24.

7کھرب تک پہنچ چکا ہے ، جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں پر 3.23روپے فی یونٹ اضافی ادائیگی ہوگی ۔

ادارے تباہی کی دھانے پر پہنچ گئے ہیں ۔ صنعتیں جام اور لاکھوںمزدور بے روزگار ہیں ۔محض زبانی کلامی عوام کو ریلیف میسر آسکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔ حالات سوچوں سے بھی زیادہ گھمبیر ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کرپشن نے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، ہر سال پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن نا قابل یقین حد تک شرمناک اقدام ہے جس کی روک تھام کے لئے انسداد کرپشن کے ادارے ناکام دکھائی دیتے ہیں ، المیہ یہ ہے کہ جو جتنا بڑاچور اور کرپٹ ہے اس کے حکومتی اداروں میں اتنے ہی بڑے اثروروسوخ ہیں۔ان کے ناجائز کاموں کی فائلوں کو بھی پہے لگ جاتے ہیں ۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چکا ہے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل