اسرائیل کی جانب سے گرفتار 36 ترک شہری آج وطن واپس پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر گرفتار کیے گئے 36 ترک شہری آج خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کی حتمی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی، تاہم باقی شہریوں کی واپسی کے لیے سفارتی و قانونی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خصوصی پرواز میں دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہوں گے جنہیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں سے حراست میں لیا تھا۔
فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائییاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی بحریہ نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے جہازوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا اور 470 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
İkbal Gürpınar:
— Bizi aç bıraktılar…
— Her şeyimizi çaldılar…
— İlaçlarımızın hepsini aldılar…
İsrail'in Sumud Filosu'nda alıkoyduğu 36 Türk, 137
aktivist İstanbul Havalimanı'na getirildi.
— Ece Kızılırmak (@ecemkizilirmak) October 5, 2025
یہ کارکنان 50 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا تھا۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشنیہ مشن ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے زیرِ اہتمام روانہ کیا گیا تھا، جو 2010 سے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے بین الاقوامی سول سوسائٹی کی ایک مشترکہ کوشش کر رہی ہے۔
تنظیم کے مطابق، فلوٹیلا میں امدادی سامان، طبی سہولیات اور خوراک شامل تھی جو غزہ کے محصور عوام تک پہنچائی جانی تھی۔
غزہ کی سنگین صورتحالاسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ تقریباً 18 برس سے جاری ہے۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حالیہ جنگ میں 66 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
مسلسل بمباری، غذائی قلت اور تباہ حال بنیادی ڈھانچے کے باعث اقوام متحدہ نے غزہ کو ’رہائش کے قابل نہ رہنے والا علاقہ‘ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ترکیہ صمود فلوٹیلا غزہ گلوبل فلوٹیلاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ترکیہ صمود فلوٹیلا گلوبل فلوٹیلا
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں
فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات جام کرکے قافلے کو روک دیا۔ رپورٹس کے مطابق تحویل میں لی گئی کشتیوں کو اشدود بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے سماجی کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے اپنی بحریہ کو شاباش دی۔ دوسری جانب یورپ، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں اس واقعے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ برطانیہ، اٹلی، اسپین، فرانس، یونان، کولمبیا اور یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ کئی شہروں میں ٹریفک بند اور بعض مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور اس دوران مختلف ملکوں کی کشتیاں اس میں شامل ہوتی گئیں۔ اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر قافلے کو نشانہ بنایا۔