چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سی ڈی اے آرڈنینس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی پر 28 عمارتیں سربمہر کردیں اور مالکان کو نوٹسسز بھی جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ کے عملے کیساتھ ملکر اسلام آباد کے زون فور میں واقع کری روڈ پر 8 عمارات کو نان کنفارمنگ یوز پر سربمہر کردیا۔ اسی طرح زون فور میں واقع 20 عمارات جو بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی کرتے ہوئیاستعمال میں لائی جارہی تھیں کو بھی سربمہر کردیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 28 عمارتوں کو سربمہر کرکے مالکان کو نوٹسسز جاری کئے گئے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پورے شہر میں بلڈنگ بائی لاز کے نفاذ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آئندہ دنوں میں بھی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس ضمن میں شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی تعمیراتی کام کا آغاز کرنے سے قبل سی ڈی اے کے متعلقہ شعبوں سے باقاعدہ اجازت نامہضرورحاصلکریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں کی ہدایت پر اور بلڈنگ سی ڈی اے
پڑھیں:
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق طلال چوہدری نے فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 کا دورہ کیا اور وہاں میڈیا سے گفتگو بھی کی، جو مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی۔ مانیٹرنگ آفیسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حلقے میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے، اور انتخابی قواعد کے مطابق کسی سرکاری عہدیدار کو مہم کے دوران حلقے کا دورہ کرنے یا میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اسی بنیاد پر انہیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ طلال چوہدری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ معاملے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔