سٹی 42 : پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر ہوگئی ۔ 

مشق 8 سے 19 نومبر تک انسداد دہشت گردی کے ڈومین میں جاری رہی، جس میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ 

مشک کے تمام ٹریننگ اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے، جبکہ اس کا اختتامی سیشن 18 نومبر کو منعقد ہوا۔ 

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینئر عسکری حکام نے مشق کی نگرانی کی۔ 

دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور فوجی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشنل طریقہ کار کی بہتری مشق کا بنیادی مقصد رہا۔اس کے علاوہ شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ 

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

مشق کے انعقاد سے پاک انڈونیشیا عسکری تعاون مزید مضبوط ہوا ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

  خیبر پی کے  بانی کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی  پر گامزن: سہیل آفریدی

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل آفریدی نے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو کا انعقاد
  • پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق
  • پاکستان، انڈونیشین مشترکہ فوجی مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر
  •   خیبر پی کے  بانی کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی  پر گامزن: سہیل آفریدی
  • اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر
  • امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
  • ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، شاہین شاہ آفریدی