پاکستان، انڈونیشین مشترکہ فوجی مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) پاک فوج اور انڈونیشین فوج کی مشترکہ مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لئے گئے،اختتامی تقریب میں پاکستان کی طرف سے جنرل افسرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج کا پیشہ ورانہ مہارت اور عملی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا گیا، مشترکہ تربیت دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہونے والی مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں خاص طور پر شہری علاقوں میں آپریشنز اور بم ساختہ دھماکہ خیز مواد کے خلاف اقدامات پر زور دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ شاہین سٹرائیک ٹو نے دونوں دوست ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی، جو کاروبار کے اختتام پر منفی رجحان میں تبدیل ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 687 پر بند ہوا۔ پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔