data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ص

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا اعلیٰ ترین معیار پیش کیا جبکہ تمام طے شدہ تربیتی اہداف بھی کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں پاک فوج کے جی او سی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے نمائندگی کی۔ اِس مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کی

پڑھیں:

امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل

جنوبی محاذ کی فوجی کمان نے فلپائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدگی سے فلپائن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً اشتعال انگیزی اور تناؤ میں اضافہ کرنے والی سرگرمیوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بحیرۂ جنوبی چین میں امریکہ، جاپان اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشق منعقد ہوئی، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نیمِٹس بھی شریک تھا۔ ان مشقوں پر چین کی فوج کی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ذرائع کے مطابق چین نے فلپائن کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ اور جاپان کے ساتھ اس کی مشترکہ مشقیں خطے میں تناؤ میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ نیوزویک کے مطابق یہ مشق متنازع آبی حدود میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نیمِٹس اور دیگر بحری جہازوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ دو روزہ مشقوں میں سمندری اور فضائی ہم آہنگی پر مبنی آپریشنز، آبدوزوں کے خلاف جنگی مشقیں، اور مشترکہ لینڈنگ آپریشنز شامل تھے۔ فلپائن کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں کا مقصد اپنے سمندری حقوق کا دفاع کرنا اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کے تحت اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔ چین کی جنوبی محاذ کی فوجی کمان نے فلپائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدگی سے فلپائن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً اشتعال انگیزی اور تناؤ میں اضافہ کرنے والی سرگرمیوں کو بند کرے۔

چین نے مشقوں کے پہلے ہی دن ایک بمبار طیاروں کے اسکواڈرن کو علاقے میں گشت کے لیے روانہ کیا اور فلپائن پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ مشق ایسے وقت انجام پائی ہے، جب چین نے اپنا دوسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان (Fujian) اسی علاقے کے نیول بیس میں تعینات کیا ہے، ایسا اقدام جو بحیرۂ جنوبی چین میں امریکی فوجی موجودگی کے مقابلے میں چین کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو کا انعقاد
  • پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق
  • پاکستان، انڈونیشین مشترکہ فوجی مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر
  • پاکستان اور فن لینڈ میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور مکمل
  • امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورہ پر واشنگٹن روانہ
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم