Islam Times:
2026-07-24@05:05:48 GMT

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام ورکشاپ

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے مبلغین شعبہ تبلیغات ماڑی انڈس ضلع میانوالی کے تحت منعقد ہوئی، جہاں پیش نماز و خطباء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

میانوالی، امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

اسلام ٹائمز۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے مبلغین شعبہ تبلیغات ماڑی انڈس ضلع میانوالی کے تحت منعقد ہوئی، جہاں پیش نماز و خطباء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کے دوران کہا کہ پیش نماز حضرات و خطباء اپنے اپنے علاقے میں جہاں وہ دینی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اصلاح کے امور پر خصوصی توجہ دیں، خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے جامع انداز سے فرائض ادا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطبات چاہے جمعہ کی نماز کا خطبہ ہو یا دیگر مناسبتیں، ملکی حالات سمیت اسلامی تربیتی امور پر سیر حاصل گفتگو کریں تاکہ معاشرے میں مثبت سوچ پروان چڑھے۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو قرآن پاک بمعہ اردو ترجمہ پڑھایا جائے تاکہ نوجوان نسل قرآن سے متمسک رہے اور رہنمائی حاصل کرکے معاشرتی امور بہتر طور پر ادا کرنے کی تربیت حاصل کر سکیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام خطبہ کیلئے ورکشاپ

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار