پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دفاعی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دئیے جانے کو انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اعلیٰ سطح بات چیت باہمی اعتماد، بھائی چارے اور خطائی امن کیلئے مشترکہ سوچ کی واضح علامت ہے۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا اس سے ناصرف دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط ہونگی بلکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع بڑھانے سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ آخر میں امیر مرکزی جمعیت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکی کے درمیان روابط آنے والے دنوں میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی پاکستان، سعودیہ دفاعی فورم اجلاس میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو
اسلام آباد (خبر نگارخصوصی) پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ سٹرٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریاض میں پاک سعودیہ دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی ہوا۔ تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی۔ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور نے کی۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ویژن 2030ء کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں نئے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔