چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات ریاض میں ہوئی ملاقات میں باہمی سٹریٹجک امور اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کے خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے اجلاس میں پاکستان کی تینوں سروسز پر مشتمل وفد کی قیادت کی، سعودی وفد کی سربراہی ایگزیکٹو امور کے معاون وزیر دفاع خالد البیاری نے کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔