اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی جانب گامزن ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار اور شعبوں میں وسعت پیدا کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان اور شاہ عبدالل اردن کے کریں گے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ