اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم سے ملاقاتیں کریں گے، فوٹو اے ایف پی 

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی جانب گامزن ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار اور شعبوں میں وسعت پیدا کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان اور شاہ عبدالل کریں گے اردن کے

پڑھیں:

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی 15 اور 16 نومبر کو پاکستان آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول جاری

وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اردن پاکستان شاہ اردن شاہ عبداللہ

متعلقہ مضامین

  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی 15 اور 16 نومبر کو پاکستان آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول جاری
  • پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • طالبان رجیم دہشت گردی پر پردہ ڈال رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
  • افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا، دفتر خارجہ
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے
  • چین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ