اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی اور اہم بحری تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیر البحر کا دورہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کے چٹاگرام پورٹ کے دورے کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے چیف آف آرمی سٹاف بنگلہ دیش جنرل وقار الزمان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ایم نظم الحسن، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش آرمڈ فورسز کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس کالج (NDC)، بنگلہ دیش کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران امیر البحر کو این ڈی سی، بنگلہ دیش کے مینڈیٹ اور اہم پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چٹاگرام میں بنگلہ دیش نیوی کے کمانڈر چٹاگرام (COMCHIT)، کمانڈر نیوی فلیٹ (COMBAN) اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاکیارڈ (ASD) نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی (BNA) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈنٹ اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور میری ٹائم ڈومین میں بحری افواج کے لیے جدید تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ چٹاگرام پورٹ پر پی این ایس سیف پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے چیف آف دی نیول سٹاف بنگلہ دیش نیوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ عشائیے میں سفارت کاروں، اعلیٰ عسکری حکام، سکالرز، صحافیوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیول سٹاف بنگلہ دیش پاک بحریہ کے دوران دورے کے چیف ا ف سٹاف ا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی پر ہمیشہ ہی سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہمیشہ ہی سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج تقریر میں ہی تمام گفتگو کروں گا۔

علاوہ ازیں اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آج ترمیم کے حوالے سے ووٹنگ ہوگی، اگر اس میں ترمیم کی ضرورت ہوئی تب سینیٹ میں پیش ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر ابہام ہے تو بہتر ہے کہ اس پر بحث ہو، آج اس کو ایوان میں لے جائیں گے اور اس پر بحث ہوگی، آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئینی کورٹ بھی اس کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں آرمی ایکٹ سمیت اہم عسکری و عدالتی ترامیم آج پیش ہوں گی، ایجنڈا جاری
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • نیول چیف کی بنگلادیشی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
  • ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست، پاک فوج کی قربانیوں اور سوشل میڈیا آگاہی پر گفتگو
  • تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، دونوں ملک خطے میں امن کیلئے مصروف عمل: جنرل ساحر
  • تاجک وزیرِ دفاع کا جوائنٹ  سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • پیپلز پارٹی پر ہمیشہ ہی سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری