نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ مکمل ہو گیا، دونوں ملک کے درمیان دفاع تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چٹاگانگ بندرگاہ کا دورہ کیا، نیول چیف کی بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج ڈھاکا کا دورہ کیا، صدر این ڈی سی اور فیکلٹی سے ملاقات کی، چٹاگانگ میں کمانڈر نیوی فلیٹ، کمانڈر چٹاگانگ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈوک یارڈ سے ملاقاتیں کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، تربیتی معیار کو سراہا، اکیڈمی میں تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف پر استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اعلی عسکری و سول شخصیات نے شرکت کی، استقبالیہ میں بحرِ بنگال اور بحرِ ہند میں پرامن تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر آئینی ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان مستعفی قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025 منظور کرلیا ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے جا سکتے ہیں: حکومتی رد عملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا تعاون بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کا دورہ کیا گیا
پڑھیں:
القاعدہ کا بہانہ، بھارت بھر میں بنگلہ دیشی اور مقامی مسلم آبادیوں کو نشانہ
بھارت میں حکام نے القاعدہ سے مبینہ تعلق کے نام پر 5ریاستوں میں بنگلہ دیشی مہاجرین اور مقامی مسلمانوں کے خلاف بیک وقت چھاپے مارے، جس سے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے مغربی بنگال، تریپورہ، میگھالیہ، ہریانہ، اور گجرات میں 10 مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ان چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔
اگرچہ کارروائی کو ’انسدادِ دہشتگردی آپریشن‘ کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ چھاپوں سے عام زندگی متاثر ہوئی اور بے گناہ افراد کو ہراساں کیا گیا، جن کا مبینہ مشتبہ افراد سے کوئی تعلق نہیں۔
مقدمے کی تفصیلیہ کیس 2023 میں درج کیا گیا تھا، جس میں 4 بنگلہ دیشی شہریوں پر بھارت میں داخلے اور مبینہ طور پر القاعدہ سے روابط رکھنے کا الزام ہے۔
NIA کے مطابق ملزمان فنڈ ریزنگ اور شدت پسندی کے فروغ میں ملوث تھے۔
تاہم ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے الزامات کو اکثر ’ہندو قوم پرست حکومت‘ کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا مؤقفتجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں ’القاعدہ‘ یا ’دہشتگردی‘ کے نام پر چلائی جانے والی کئی کارروائیاں دراصل بنگلہ دیشی نژاد مزدوروں اور مقامی مسلم برادریوں کو دبانے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔
ان کے بقول، یہ بیانیہ سیاستی اور سماجی تعصب کو بڑھا رہا ہے اور اقلیتی طبقات کے خلاف خوف اور بداعتمادی پیدا کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں