Jasarat News:
2025-11-13@21:07:57 GMT

کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے، میر واعظ عمر فاروق

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔

میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر  میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے بقائے باہمی، ہمدردی اور بنیاد پرستی اور سماجی بیگانگی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور بے اختیاری بے امنی کو ہوا دیتی ہے اور صرف مستقل بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم سے ہی معاشروں کو بہتر بنانے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Faiz alam babar ویب ڈیسک

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میر واعظ

پڑھیں:

نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد 

وزیرآباد (نامہ نگار) این اے 66 سے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے کہا عوام مسلم لیگ (ن) سے ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارے پاس اچھی دولت ہے۔ یہ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں  اور ہم  آئندہ ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معیشت مضبوط بنانے  اور عوامی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا ان شاء اللہ میں اپنے علاقہ کے تعمیر وترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، عمر عبداللہ کا دہلی دھماکے پر ردعمل
  • چشم نم پھر سے ظل عاطفت کو ڈھونڈے ہے
  • جی 7 ممالک کا غزہ منصوبےکی حمایت کا اعادہ، اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی واپسی پر زور
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات
  • نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد 
  • سپریم کورٹ اب از خود نوٹس نہیں  لے سکے گی: فاروق ایچ نائیک 
  • اسرائیلی پارلیمنٹ :فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کا پہلا مرحلہ منظور
  • اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی منظوری
  • ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا