سری لنکن ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ‘سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے دورے اور ہمیشہ کرکٹ کے کھیل کی حمایت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ’۔
انہوں نے کہا کہ ‘کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے’۔
سری لنکا کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی دو طرفہ سیریز اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی، جس کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست، بورڈ کی دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔
سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔
پاکستان اور سری لنکا کےدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈےکل راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔ جس کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔