قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ، کرپشن اور مالی جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر  اتفاق کیا ہے۔

منگل کے روز نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں گراہم آرر، اوون کینیڈی، پال ہیملٹن ٹویڈیل اور مچل ٹپ شامل تھے۔ نیب کی جانب سے غلام صفدر شاہ، محمد طاہر، عثمان کریم خان اور دیگر افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا اور معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینا تھا۔

قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دستخط کے لیے تمام قانونی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ تعاون رسمی اور غیر رسمی چینلز کے ذریعے معلومات کے تبادلے پر مبنی ہے، لیکن تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے کرپشن کے مقدمات اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے مضبوط فریم ورک تیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیوں اور کیسے ہوئی، آگے کیا ہوگا؟

دونوں اداروں نے کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے حوالے سے معلومات اور انٹیلیجنس کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

نیب کے قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے) سے بھی متعارف کرایا، جہاں انسداد کرپشن کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتیں بڑھانے پر بات کی گئی۔ این سی اے نے مستقبل میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں اداروں نے ماہرین کے تبادلے اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، فارنزک اکاؤنٹنگ، اثاثہ جات کی تحقیقات، منی لانڈرنگ اور جدید استغاثہ کی تکنیکوں میں اشتراک پر بھی اتفاق کیا تاکہ بین الاقوامی کرپشن کیسز سے مؤثر طور پر نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے کیسے بچاجائے؟ نیب کا اہم اقدام سامنے آگیا

یہ ملاقات دونوں اداروں کے عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ مالی جرائم اور بدعنوانی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news این سی اے برطانیہ پاکستان قومی احتساب بیورو کرپشن منی لانڈرنگ نیب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این سی اے برطانیہ پاکستان قومی احتساب بیورو منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ کے تبادلے کے لیے

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف