اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے، اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سائلین کو تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات درج کروانے کے بعد کچہری میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے دھماکے کے مقام سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

دوسری جانب وکلا برادری نے سانحے کے خلاف 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، 13 اور 14 نومبر کو مکمل ہڑتال ہو گی اور وکلا ان دنوں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

ادھر فیملی کورٹس میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا

— فائل فوٹو 

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔

اسلام آباد بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو جوڈیشل کمپلیکس نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر اور دیگر عہدیداروں نے وکلاء کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں آج ججز کے علاوہ تمام افراد کا داخلہ ممنوع ہے اور آج زیر سماعت ایک ہزار سے زائد کیسز کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالتی عملے نے آج زیر سماعت تمام کیسز میں اگلی تاریخ دے دی اور کیسز کی اگلی تاریخ کے ساتھ کاز لسٹیں بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لگا دی گئیں۔

اسلام آباد بار کونسل کا کچہری دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہڑتال کے باعث سائلین کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ ممنوع ہے اس لیے سائلین کو باہر سے ہی اگلی تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کے بعد 3 روز کے سوگ اور 1 روز کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں ایڈووکیٹ زبیر اسلم گھمن شہید جبکہ متعدد وکلاء اور سائلین زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
  • اسلام آباد: دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سخت سکیورٹی انتظامات  
  • اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھل گیا، سخت سکیورٹی انتظامات
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کا مقدمہ درج
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج 
  • جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
  • کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی