جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جارہا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کئے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملہ آور کے ہینڈلر سے متعلق تصدیق کی جارہی ہے، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جارہا ہے، اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئی ہیں۔
ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، فارنزک، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ