اسلام آباد،کچہری دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے اس کی بازگشت سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر “Coming soon Islamabad” جیسے ٹوئٹس دیکھے گئے۔
اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے، جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی 2 نومبر کو ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا گیا۔
افغان طالبان کے ایک اور اکاؤنٹ ’خراسان العربی‘ پر بھی اسلام آباد دھماکے کے ساتھ جاری پیغام ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘ گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سوشل میڈیا
پڑھیں:
ضلع کچہری دھماکے پر اسلام آباد بار کا3 روزہ سوگ کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری دھماکے پر 3 روزہ سوگ اور کل اسلام آباد کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد بار نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے، آئی جی اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ضلع کچہری کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔