دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب اور مذہبی جواز نہیں ہے۔ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم قومی یکجہتی سے جواب دیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گردوں کو قانون اور قوت بازو کے ساتھ انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
ذہن بدل لیا، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں: شاہد خان آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے، میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تقریب کے دوران شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ سمیت ملک کے حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، حالانکہ آپ وہ شخصیت ہیں جو ہمیشہ اپنے ملک اور اس کے ہیروز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے ان لوگوں کی باتوں کی پرواہ ہوتی تو میں کبھی کوئی بات نہ کرتا، سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائیکس یا ویوز حاصل کرنا میرا مقصد نہیں، میرا سوشل میڈیا میرے روزگار کا ذریعہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کیلئے حرام کمائی نہیں لا سکتا، اسی لئے میں سوشل میڈیا زیادہ استعمال بھی نہیں کرتا۔سیاست میں انٹری کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لئے دعا کیجیے گا کہ میں سیاست سے ہمیشہ دور رہوں، کیونکہ میرے پاس ایک ہی پارٹی تھی جہاں مجھے جانا تھا، لیکن 2019 یا 2020 میں ذہن تبدیل کیا اور فیصلہ کیا کہ نہیں یہ میرے بس کی بات نہیں ہے میں سیاست نہیں کر سکتا۔