Jasarat News:
2026-06-03@04:17:58 GMT

27ویں ترمیم کے نکات مصدقہ نہیں ہیں ، احسان ابڑو کا دعوی

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق سیکرٹری اطلاعات حیدرآباد احسان ابڑو نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو مفروضات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خد و خال ابھی واضح نہیں ہیں، نہ ہی یہ آئینی ترمیم اور اس کے مندرجات بحث کے لیے کسی پارلیمانی ایوان میں پیش کیے گئے ہیں، اس ترمیم کے نقاط جو مختلف ذرائع سے میڈیا میں گردش کر رہے ہیں وہ مصدقہ تو نہیں ہیں مگر اگر ان میں صداقت ہے تو یہ یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جس نے ہمیشہ آئین و جمہوریت کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے اس مفروضاتی مگر خطرناک آئینی ترمیم کی حمایت ہرگز نہیں کرے گی، اس ترمیم میں صوبوں کے وفاقی محصولات میں حصے کو ملی ہوئی آئینی ضمانت ختم کرنے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے کو کم کرنے سمیت، عدلیہ پہ مکمل سرکاری کنٹرول جیسے انتہائی اہم و خطرناک نقاط شامل ہیں، جو مستقبل قریب میں اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا بھی سبب بن سکتے ہیں، اس آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 191 میں ترمیم کرکے آئینی عدالت بنانے اور اس کے چیف جسٹس کو سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز سپریم کورٹ کی آزاد غیر متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کے برابر ہے، حالانکہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی تاریخ بھی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی سربلندی کے کے لیئے کوئی مثالی ماضی نہیں رکھتی مگر ججوں کے تبادلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرٹیکل 200 کے تحت صوبائی چیف جسٹسز کی رضامندی اور اختیارات ختم کرنے سمیت ضلعی میجسٹریٹ کے ذریعے عدالتی معاملات چلانے جیسے نقاط عدلیہ کو سرنگوں کرنے کے مترادف ہیں، اسی آئینی ترمیم میں آرٹیکل 213 میں ترمیم کرکے پہلے سے عضوئے معطل بنے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی قیاس آرائیاں بھی کہ جارہی ہیں تو کچھ محکمے جو اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے حوالے کیئے گئے تھے وہ واپس وفاق کو منتقل کرنے کی تیاریاں صوبائی خودمختاری پہ قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی پہ کمپرومائز نہیں کرے گی نہ ہی ایسی کسی ترمیم کو ووٹ دے گی جس کے ذریعے صوبائی خودمختاری اور عدلیہ کی تھوڑی بہت بچی ہوئی آزادی پہ قدغن لگ جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترمیم کے

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب