بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کے شاہی عہدے اور رہائش گاہ واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
لندن: برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو سرکاری طور پر اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا۔ محل نے تصدیق کی کہ بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی کے تمام شاہی عہدے اور اعزازی خطابات ختم کرنے کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ اینڈریو کو ونڈسر کیسل کے احاطے میں واقع اپنی طویل مدتی رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور وہ جلد از جلد کسی متبادل نجی رہائش میں منتقل ہوں گے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپسٹین کیس کی مرکزی گواہ ورجینیا جیفری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں ایک بار پھر اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات کو دہرایا گیا۔
بکنگھم پیلس نے کہا کہ “یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، اگرچہ شہزادہ اینڈریو اب بھی تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔”
محل کے بیان میں مزید کہا گیا، “بادشاہ اور ملکہ کے خیالات اور ہمدردیاں ہمیشہ ان متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ رہیں گی جنہیں کسی بھی قسم کے استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔”
ورجینیا جیفری کے اہلخانہ نے اس فیصلے کو "ایک تاریخی فتح" قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج ایک عام امریکی لڑکی نے اپنی سچائی اور ہمت سے ایک برطانوی شہزادے کو نیچے گرا دیا۔”
خیال رہے کہ شہزادہ اینڈریو، مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ورجینیا جیفری سے ملینز آف ڈالرز کی رقم ادا کر کے امریکا اور آسٹریلیا میں دائر سول مقدمے کو ختم کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہزادہ اینڈریو
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :