data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت شہباز ہال میں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت، بلدیہ، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں یونین کونسل سطح پر فومیگیشن پلان تیار کرکے فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل افسران اور ہیلتھ ٹیمیں باہمی رابطے کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل وائز فیومیگیشن پلان فوری طور پر تیار کرکے ڈپٹی کمشنر آفس سے شیئر کیا جائے تاکہ ہر علاقے میں مربوط انداز میں اسپرے کیا جا سکے۔انہوں نے ٹی ایم سیز کو ہدایت دی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود تالابوں اور پانی کے ذخائر کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ مچھر کی افزائش کے مقامات ختم کیے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جائیں اور صورتحال کی رپورٹ ارسال کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمے دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے: حماس کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی برادری سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کےلیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو  اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی مؤقف کو  سراہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور  اسکے نفاذ کو یقینی بنانے کےلیے حماس پُرعزم ہے۔

حماس کو  غزہ امن معاہدے کےلیے  مصر، قطر  اور  ترکیے سے واضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، امریکا کی جانب سے بھی اسکی براہِ راست تصدیق کی گئی۔

حماس ترجمان نے مزید کہاکہ  امریکا کا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا موقف ایک مثبت قدم ہے۔

حماس ترجمان کے مطابق انہوں نے زندہ یرغمالیوں اور  متعدد لاشیں اسرائیل کے حوالے کرکے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر
  • جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے: حماس کا مطالبہ
  • ڈی جی خان میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی
  • ٹنڈوجام،سماجی تنظیموں کے اجلاس سے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر والنٹیری ایجنسیز حیدرآباد شفقت علی سولنگی خطاب کر رہے
  • حیدرآباد،پولیس کے خاتمے کیلیے عوامی آگاہی ریلی کا انعقاد
  • کراچی ساؤتھ میں جرائم کی روک تھام کیلئے افسران کو سخت ہدایات جاری
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرمبادلہ کے بہتر بہاؤ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
  • اسرائیلی غیر قانونی اقدامات کیخلاف فوری اقدامات کیے جائیں، پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ