عمران خان جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے کیونکہ رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوگی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں سے متعلق ایک بات بہت بار دہرائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی اسلام آباد کی جیل آپریشنل نہیں ہوئی، اڈیالہ جیل پنجاب میں ہے اور وہاں بھی ہماری حکومت ہے اس لیے بات ہوتی ہے، جیل مینوئل کے تحت ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رول 265 کے تحت ایک ہفتے میں ایک بار ملاقات ہو سکتی ہے، ملاقات کرنے والوں کی تعداد 6 ہوگی، ہفتے میں ایک چٹھی بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے کیونکہ رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوگی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، قیدی کو بغیر نگرانی کے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی، رول557 کے تحت اگر سپرنٹنڈنٹ اگر قواعد کے مطابق ملاقات نہ سمجھیں وہ اسے ختم کر سکتے ہیں، اگر سپرنٹنڈنٹ کو امن وامان، نقص امن، انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو آج قانون ہے وہ دہائیوں سے موجود ہے، ایک جج نے ان رولز کو معطل کیا تھا، جب نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت تھی مگر کوٹ لکھپت میں اجازت نہیں تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ایک سزا یافتہ مجرم ہو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی، وہ سپریم کورٹ میں کیس لے کر گئے اور سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ بھی دیا اور اس فیصلے کے تحت انہیں صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ایک جیل میں ہونے کے باوجود مل نہیں سکتے تھے، ہم دو وکلا کو ہفتے میں ایک مرتبہ ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت ملی مگر اس کی شرائط تھیں کہ ہم سے باقاعدہ انڈر ٹیکنگ لی گئی تھی اور ہم نے کبھی ملاقات کے بعد اس حوالے سے انٹرویو نہیں دیے۔
عمران خان کے بطور وزیراعظم دیے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا جا کر عوامی اجتماع میں جیل سے پنکھے اتروانے کی بات کی تھی۔
ایک سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا یہ بیان کہ ہم نے کابینہ تشکیل دینی ہے یہی مخالفت ہے، آپ ایک طرف کہتے ہیں کہ انصاف چاہتے ہیں مگر خود قانونی فریم ورک میں نہیں آتے، اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش یا ایسا سوچا بھی تو پھر ریاست اپنا ردعمل دے گی۔
عظمیٰ خان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی، عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس میں سزایافتہ قیدی ہیں، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے بھارتی میڈیا اور افغان میڈیا پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اضافی سہولیات دستیاب ہیں، ملکی تاریخ میں کسی قیدی کو بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات میسر نہیں،کسی قیدی کو قید میں بائیسکل نہیں ملی، انہوں نے منہ پر ہاتھ پھیر کر کہا تھا کہ میں اے سی اترواؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے انٹرنیشںل میڈیا میں یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور کے باہر موجود تھیں، ان کی موجودگی وہاں ثابت ہے، رولز میں کسی قیدی سے سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ رپورٹ ہوا ہے کہ عمران خان کی بہنیں ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کرتی ہیں لہذا عظمیٰ خان کی ملاقات بند ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقات پر پابندی عائد ہے اور جیل کے باہر امن و امان کی صورت حال خراب کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اندر سے پیغام آتا ہے کہ فوج اور فوج کے سربراہ کے خلاف ٹویٹ کرو، یہ مایوسی کا شکار ہیں، پی ٹی آئی دور میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا مقصد قانونی بحث، حال احوال پوچھنا ہوتا ہے، جیل میں بیٹھ کر آپ ریاست کو گرانے کی بات کرتے ہیں، آپ کس ریاست کو گرانے کی بات کرتے ہیں، اس ریاست کو جس نے بھارت کو شکست دی، ایسٹرن اور ویسٹرن بارڈر مضبوط کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ملک کا دفاع کمزور ہو، ملک ڈیفالٹ کرے، ہمارے دور میں اکانومی بہتر ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے، آپ کا مقصد صرف ”میں، میں، میں“ ہے، انا پرستی اور اپنی ذات کے آگے ملک کے مفاد کو قربان کرنا ان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے، ان کا نہ کردار ہے، نہ صاحب ہے نہ آدمی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کے ذاتی مفاد کی خاطر ملک کے مفاد کو قربان کیا جائے، اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص 190ملین پاؤنڈز کے کیس میں سزا یافتہ ہے، یہ شخص فرعون بن کے منہ پر ہاتھ پھیر کے کہتا تھا کہ میں پنکھے اترواوں گا، پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ قیدی سب سے مراعات یافتہ قیدی ہے، اس قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، ان کی تینوں بہنیں جیل میں جاتی ہیں اور باہر نکل کے ٹویٹس کرواتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بعد جس نے قانون کی خلاف ورزی کی اس کی ملاقات پر پابندی ہوگی، ان کی بہن پر پابندی عائد ہوگئی ہے، جو اڈیالہ کے باہر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم بھی جیل جاتے تھے مگر کبھی یہ رویہ نہیں دکھایا، کبھی راستے بند نہیں کیے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ سب صرف ایک ذات کے لیے لڑ رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج این ایف سی کی میٹںگ میں آئے ہیں جو خوش آئند ہے، یہ ان کا آئینی حق ہے، یہی ان کا اصل کام ہے، انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا کہ وہ سڑک سے اٹھ کر کمروں میں آ کر میٹنگز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جب بلائی جاتی ہے تو وہ اس میں شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم نے کئی مرتبہ اس آفر کو دہرایا ہے کہ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج آئے ہیں، ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت انہوں نے کہا کہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی گفتگو اجازت نہیں وفاقی وزیر کی ملاقات کے مطابق جیل میں قیدی کو کے تحت کے لیے
پڑھیں:
فیملی اور وکلا سے ملاقات عمران خان کا حق، سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ فیملی اور وکلا سے ملاقات کریں، لیکن سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا جس پر ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیر بحث نہیں آ سکتی، آج عمران خان کی بہن سے ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بہن سے ملاقات سے قبل ان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے شرط رکھی تھی کہ عظمیٰ خان عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر آکر پریس کانفرنس نہیں کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عظمیٰ خان عمران خان ملاقات وی نیوز