فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، فواد چودھری آج عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔
بیوی اور بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ، ڈی ایس پی عثمان حیدر معطل
فواد چوہدری پر مختلف مقامات پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے اور پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزامات ہیں، ان کے خلاف جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
اس کے علاوہ مغلپورہ میں پولیس گاڑیوں کو آگ لگانے کے مقدمے میں بھی وہ عبوری ضمانت پر ہیں، تمام مقدمات تھانہ سرور روڈ، تھانہ ریس کورس اور تھانہ مغلپورہ میں درج کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فواد چودھری
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی، چودھری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ سماعت جج عارف خان نیازی نے کی، جنہوں نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو’ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت‘ پڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اور اگر ووٹر ٹرن آؤٹ 20 فیصد سے بھی کم ہو تو اسے حقیقی انتخاب نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں 2 سال سے زائد ہو گئے ہیں، اور ان کی دعا ہے کہ وہ جلد رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی گھبراہٹ نہیں اور ’ آپ کو بھی نہیں ہونی چاہیے‘۔
پرویز الٰہی نے بتایا کہ ان کے خلاف متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بار کونسلز کے انتخابات کے باعث بھی وہ مصروف ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت میں مزید دلائل پیش کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں